احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
70177
| تاریخ :
2024-01-06
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

کیا فرماتے ہیں مفتیان ِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے بہنوئی کا انتقال ہو گیا ہے ، جس کے وثاء میں بیوہ ، والدہ ، ایک بیٹی ، دو بھائی اور چار بہنیں موجود ہیں، اب ہمارے بہنوئی کا ترکہ مذکور ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگا ، اس کی وضاحت فرمائیں ، جبکہ ہمارے بہنوئی کے والد مرحوم کا ترکہ بھی ابھی تک تقسیم نہیں ہوا ، لہذا اسکے ساتھ ہمارے بہنوئی کے ترکہ کی تقسیم فرما کر عند اللہ ماجور ہوں ۔
نوٹ : سائل کے مذکور بہنوئی نے حق مہر کا سونا اپنے کام کے لئے فروخت کر دیا تھا اور اپنی والدہ کے سامنے کہا تھا کہ میں اس کا سونا بیچ رہا ہوں پھر جب گنجائش ہو گی تو دوبارہ بنا کر دیدوں گا ۔
سائل کے بہنوئی کے والد کا انتقال پہلے ہوا تھا اور والد کے ترکہ کے علاوہ بہنوئی کی ذاتی جائیداد اور اشیاء وغیرہ بھی ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ درج نوٹ میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس طور پر کہ سائل کے بہنوئی مرحوم نے اپنی بیوی کا سونا واپسی بنوانے کی شرط اور صراحت کے ساتھ فروخت کر دیا ہو تو ایسی صورت میں یہ سونا اس کے ذمہ قرض تھا اور اب اس کے انتقال کے بعد فروخت کردہ مقدار کے بقدرِ سونا یا اس کی موجود مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت ترکہ سے منہا کر کے مرحوم کی بیوہ (سائل کی بہن) کو اس کے حصۂ شرعیہ کے علاوہ دینا لازم ہے، جبکہ سائل کے بہنوئی کا ذاتی ترکہ اس کے ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ اس کے ترکہ میں سے حقوقِ متقدمہ علی المیراث (کفن دفن کے متوسط اخراجات ، واجب الادا قرضوں اور بیوہ کے حقِ مہر کی ادائیگی اور اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو کل مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک ) اس پر عمل کے بعد جو کچھ بچ جائے اس میں %12.5حصہ بیوہ (سائل کی بہن) کو% 16.66 اس کی والدہ کو %50 حصہ اس کی بیٹی کو %5.208 حصہ اس کے ہربھائی کو اور %2.604 حصہ ہر بہن کو دیدیں جبکہ والد مرحوم نے جائیداد میں اس کے حصہ میراث کی تفصیل ذیل میں آرہی ہے۔
اس کے بعدواضح ہو کےسائل کے بہنوئی مرحوم کے والد کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجود ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو یا اس نے بیوہ کا حقِ مہر ادا نہ کیا ہو تو اس کی ادائیگی کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال ایک تہائی ( 1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل سات ہزار چھ سو اسی (7680) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو ایک ہزار ایک سو چوراسی (1184) حصے، بہو کو ایک سو اڑسٹھ (168) حصے ، پوتی کو چھ سو بہتر (672) حصے ، بیٹوں میں سے ہر ایک کو ایک ہزار چار سو چودہ (1414) حصے اور بیٹیوں میں سے ہر ایک کو سات سو سات(707) حصے دیے جائیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70177کی تصدیق کریں
0     539
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات