السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ میری والدہ کا اپنے ابو کی جائیداد میں حصہ بن رہا ہے ، یہ لوگ کل چار بھائی اور چار بہنیں ہیں ، والد ، والدہ کا انتقال ہو چکاہے ، مکان کی کل قیمت بیالیس لاکھ ( 4200000 ) لگی ہے ، تو سوال یہ ہے کہ بھائی اور بہن کے حصے میں کتنی رقم آئے گی ؟ جزاک اللہ ۔
سائل کے نانا اور نانی مرحومہ کے ورثاء اگر فقط مذکور فی السوال ہی ہوں ، اور مجموعی ترکہ میں سے فقط یہی رقم بچتی ہوں ، تو اس میں سے حقوقِ متقدمہ علی المیراث ( کفن دفن کے متوسط مصارف ، واجب الادا قرضوں اور ایک تہائی کی حد تک جائز وصیت پر عمل کرنے کے بعد ) مذکور رقم مبلغ بیالیس لاکھ (4200000 ) میں سے مرحوم کے بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو سات لاکھ ( 700000 ) جبکہ بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو ساڑھے تین لاکھ ( 350000 ) روپے دیے جائیں۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0