احکام وراثت

بھابھی کا شوہر کے ترکہ پر قبضہ جما لینا

فتوی نمبر :
70305
| تاریخ :
2024-01-13
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بھابھی کا شوہر کے ترکہ پر قبضہ جما لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے بڑے بھائی کا انتقال ہوگیاہے ،اس کی کوئی اولاد نہیں ہے ،اب اسکی بیوی اس کے تمام مال پر قبضہ کرکے بیٹھی ہوئی ہے کہ یہ سب کچھ میراہے ،بھائی کے ورثاء میں بیوہ ،دو بھائی اور چھ بہنیں ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً سائل کی بھابھی اپنے مرحوم شوہر کے ترکہ پرقابض ہوکر ورثاء کو ان کا شرعی حصہ نہ دے رہی ہو،تو اس کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں،بلکہ غصب ہے جس پر قرآن و حدیث میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،لہذا سائل کی بھابھی پرلازم ہے کہ مرحوم شوہر کے ترکہ پر قبضہ جمانے کے بجائے تمام ورثاء میں تقسیم کرکے ہر ایک وارث کو اس کاشرعی حق دیکر اس فریضہ سے سبکدوشی حاصل کرے، بصورتِ دیگر ورثاء اپنے حق کی وصولیابی کے لئےقانونی چارہ جوئی بھی کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد واضح ہوکہ سائل کے مرحوم بھائی کاترکہ اصولِ میراث کے مطابق تمام ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگاکہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جوکچھ منقولہ و غیر منقولہ مال وجائیداد،سونا،چاندی،زیورات،نقد رقم،اور ہرقسم کاچھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑاہے،وہ سب مرحوم کاترکہ ہے،اس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر اس کے ذمہ قرض واجب الادا ہو یا بیوہ کا حق مہر ادا نہ کیا ہوتو وہ ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کی ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں،اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل اسی (80) حصے بنائے جائیں ،جس میں سے بیوہ کودس (10) حصے،ہر بھائی کوچودہ (14)حصے اور ہر بہن کو سات (7) حصے دیدیے جائیں -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاۃ المفاتیح: وعن انس قال: قال رسول اللہ ﷺ"من قطع میراث وارثہ قطع اللہ میراثہ من الجنۃ"الحدیث (ج 6 صـ 260 کتاب البیوع باب الوصایا ط:حقانیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70305کی تصدیق کریں
0     498
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات