احکام وراثت

گھر کے کاغذات کسی وارث کے نام پر ہونے کی صورت میں اس میں وراثت کا مسئلہ

فتوی نمبر :
70331
| تاریخ :
2024-01-15
معاملات / ترکات / احکام وراثت

گھر کے کاغذات کسی وارث کے نام پر ہونے کی صورت میں اس میں وراثت کا مسئلہ

میں آپ سے اپنے گھر اورجائیداد کے مسئلے پرفتویٰ لینا چاہتاہوں میرے والد صاحب نے دوشایاں کی ہے ہماری پہلی امی سے ایک بڑے بھائی اوردو بہنیں ہیں , ان کی امی کا انتقال1992میں ہواجس وقت ان کے بیٹے کی عمر15سال اوربہنوں کی عمر 14سال اور3سال تھیں 1994میں میری امی سے دوسری شادی ہوئی , میرے والد صاحب کی دو دکانیں اورایک گھر ہے جس سے ایک دکان والد صاحب کے انتقال کے بعد بہن کی شادی کے لئے فروخت کی تھی اور دوسری دکان بڑے بھائی کے پاس ہے جس کاکرایہ وہ پچھلے 13سال سے لے رہا ہے شروع میں ہمیں پیسے نہیں دیے گئے تھے , 2015 سے ہمیں 10ہزار دینے شروع ہوئے ہیں دکان ہمارے والدصاحب کے نام پر ہے جس گھر میں ہماری رہائش ہیں وہ انکی والدہ کے نام پرہے اوراس گھر کےبجلی کابل وہ ہی اداکرتے ہیں 2019 میں میری والدہ کاانتقال ہوگیا ہے اور ہم تینوں بہن بھائی اب اس گھرمیں اکیلے رہتے ہیں تواب ہمیں بولاجارہا ہے کہ ہماری ما ں کے گھرسے نکلو , اگر آج ہمارے ابو زندہ ہوتے تو انہیں بھی یہ بولا جاتا کہ ہماری ما ں کے گھر سے نکلو، ہمیں بہت پریشان کیا جارہا ہے 13سال ہم نے بہت زیادتی برداشت کی ہے لہذا آپ ہماری رہنمائی کریں کہ اس گھر میں ہمارا شرعی حصہ بنتا ہے یانہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کوئی چیز فقط کاغذات میں کسی کے نام کردینے سے شرعاً اسکی ملکیت نہیں بنتی جب تک اسے باضابطہ مالکانہ قبضہ نہ دیا جائے ،لہذا سوال میں ذکرکردہ بیان اگر واقعۃً درست اورمبنی بر حقیقت ہو اس طور پرکہ سائل کے والدِمرحوم نے اپنی حیات میں مذکور مکان فقط کاغذات میں اپنی پہلی بیوی (سائل کی سوتیلی والدہ ) کے نام کیا ہو اسے اپنی زندگی میں مذکورمکان باضابطہ مالکانہ قبضہ کیساتھ حوالہ نہ کیا ہو توایسی صورت میں سائل کی سوتیلی والدہ شرعاً مذکور مکان کی مالک نہیں بنی تھی ،بلکہ مذکور مکان سائل کے والدِ مرحوم کی وفات تک بدستور اسکی ملکیت میں رہا ،اب مرحوم کی وفات کے بعد سائل اور اسکی حقیقی بہنیں بھی اس میں شرعاً حصہ دارہونگی ،چنانچہ مذکور مکان والدِ مرحوم کے دیگر ترکے کی طرح اسکی تمام اولاد میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) اھ(5/690)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70331کی تصدیق کریں
0     1016
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات