میرے والد کا انتقال تین سال پہلے ہوا تھا ، اس کے کاروبار اور جائیداد کے تمام حسابات کے بعد کل رقم 17 کروڑ بچتی ہیں ، اس کے ورثاء میں ایک بیوہ ، ایک بیٹا، اور تین بیٹیاں ہیں ، براہِ کرم حساب لگاکر بتائیں کہ وہ 17 کروڑ روپے مذکور ورثاء کے درمیان کس طرح تقسیم کیے جائیں ؟
حقوقِ متقدمہ علی المیراث ( کفن دفن کے متوسط مصارف ، واجب الادا قرضوں کی ادائیگی اور ایک تہائی کی حد تک جائز وصیت پر عمل کرنے کے بعد ) اگر مذکور رقم مبلغ سترہ کروڑ (170000000) بچتی ہو ، اور مرحوم کے ورثاء بھی یہی ہوں ، تو مذکور رقم میں سے مرحوم کی بیوہ کو دوکروڑ بارہ لاکھ پچاس ہزار (21250000) روپے ، اور بیٹے کو پانچ کروڑ پچانوے لاکھ (59500000) روپے ، جبکہ بیٹیوں میں سے ہرایک بیٹی کو دو کروڑ ستانوے لاکھ پچاس ہزار (29750000) روپے دیے جائیں ۔
کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1