احکام وراثت

بیٹے کا والد کی وراثت پر قابض ہونا

فتوی نمبر :
70656
| تاریخ :
2024-01-31
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیٹے کا والد کی وراثت پر قابض ہونا

میں حمیدہ بیوہ عبدالغفار لال وانی آ پ سے مخاطب ہوں میرا بڑا بیٹا 18/ 19 سالوں سے وراثت کی جائیداد پرقابض ہے نہ تو مجھے دوائی کے پیسے دیتا ہے نہ ہی میرے پیسوں کی امانت جو اس کے پاس ہے وہ دے رہا ہے شوہر کی دکان جو میرے نام پر ہونے کی وجہ سے دکان کی فائل مجھ سے جھوٹ بول کر لے گئے کہ توڑنے کے لئے آئے ہیں ، اس کے چند روز کے بعد مجھے اپنے ساتھ رجسٹرڈ دفتر لے گئے ، میں پڑھی لکھی نہیں ہو ں مجھے اس نے کہا کہ اندر آپ سے پوچھے تو کہنا کہ میں یہ دکان اپنے بیٹے کو تحفے کے طور پر دے رہی ہوں ، دیگر ورثاء کے علم میں لائے بغیر میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ یہ دکان تو وراثت کی ہے تو اس نے کہا کہ بعد میں میں سنبھال لونگا ، اور اس طرح دکان اپنے نام کروالی ، اس سے پہلے میرا چھوٹا بیٹا اپنے باپ کے ساتھ دکان پہ کاروبار کرتا تھا تو میرے بڑے بیٹے نے اس سے زبردستی یہ کہہ کر دکان خالی کروائی کہ چھوٹا بیٹا 12000 ہزار کرایہ دیتا ہے ، تو میں 15000 ہزار کرایہ دونگا ، اس طرح میرے چھوٹے بیٹےکو دکان خالی کرنے پر مجبور کیا ، میرے بیٹے نے شروع میں صرف دو یا تین مہینے کا کرایہ دیا اور پھر 18/19 سالوں سے ورثاء کو کرایہ نہیں دے رہاہے ، کیا یہ عمل عہد شکنی ہے؟ نیز میری دوائی کے پیسے نہ دینا یہ ماں کا حق ادا کر رہا ہے ؟ اور میری امانت کے پیسے نہ لوٹانا اور دکان دھوکہ سے اپنے نام کروا لینا دیگر ورثاء کے علم میں لائے بغیر ایسے عمل کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃْ درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائلہ کے بڑے بیٹے نے دھوکے اور جعلسازی سے دیگر ورثاء کے علم میں لائے بغیر ترکہ کی دکان اپنے نام کرائی ہو یا اسکے علاوہ ترکے کی جائیداد پر قابض ہو اور سائلہ کے امانت پیسے سائلہ کو واپس نہ کر رہاہو ، اور نہ ہی معاہدے کے مطابق ورثاء کو دکان کا کرایہ ادا کر رہا ہو ،تو اس کا یہ عمل دھوکہ دہی , ظلم ،غصب اور خیانت پر مبنی ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہا ہے ، اس پر لازم ہے کہ اپنے اس عمل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرکے والدہ کو اس کی امانت اور والدہ سمیت تمام ورثاء کو وراثت میں ان کا شرعی حصہ اور والد مرحوم کی وفات کے بعد ورثاء سے کیے گئے وعدے کے مطابق گزشتہ سالوں کے دکان کا کرایہ انہیں حوالے کرکے مؤاخذۂ دنیوی واخروی سے سبکدوشی حاصل کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّآ إِيَّاهُ وَبِٱلۡوَٰلِدَيۡنِ إِحۡسَٰنًاۚ إِمَّا يَبۡلُغَنَّ عِندَكَ ٱلۡكِبَرَ أَحَدُهُمَآ أَوۡ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَآ أُفّٖ وَلَا تَنۡهَرۡهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوۡلٗا كَرِيمٗا الایۃ(الاسراء۔آیۃ 23)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70656کی تصدیق کریں
0     493
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات