روزے کی قضاء و کفارہ

روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

فتوی نمبر :
70848
| تاریخ :
2024-02-12
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کہ کفارے کے لئے جب کہ صحت اچھی نہیں رہتی 60 روزے ایک ساتھ نہیں رکھ سکتے تو 60 مسکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ایک ہی دن ضروری ہوگا یا پھر ہم ایک ساتھ 60 مسکینوں کو دو وقت کھانے کے پیسے کسی کھانا کھلانے والے ادارہ کو دے سکتے ہیں ؟ کیا اس میں کفارہ ادا ہوجائیگا ؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی شخص پر اگرکسی سبب سے روزہ کے کفارہ کی ادائیگی لازم ہو چکی ہو، اور وہ صحت نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل ساٹھ دن کفارہ کے روزے رکھنے سے قاصر ہو، تو اسے ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانے کی گنجائش ہے نیز ایسی صورت میں بیک وقت ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا ضروری نہیں بلکہ کم وبیش ایام میں بھی ساٹھ بندوں کو یہ کھانا کھلایا جاسکتا ہے ، جبکہ ایسا رفاہی ادارہ جو کفارہ وغیرہ کی رقم کو اس کی شرعی شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے خرچ کرنے کا اہتمام رکھتا ہو، تو اسے بھی کفارہ کی صراحت کرکے مستحقین کو کھانا کھلانے کے لئے رقم دی جاسکتی ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ شَهْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَآسَّا فَمَنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ فَاِطْعَامُ سِتِّیْنَ مِسْكِیْنًا١ؕ ذٰلِكَ لِتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰہ الآیۃ (آیتـ 4 سورۃ المجادلۃ)
وفی الھندیۃ: كفارة الفطر، وكفارة الظهار واحدة، وهي عتق رقبة مؤمنة أو كافرة فإن لم يقدر على العتق فعليه صيام شهرين متتابعين، وإن لم يستطع فعليه إطعام ستين مسكينا كل مسكين صاعا من تمر أو شعير أو نصف صاع من حنطة الخ (کتاب الصوم الفصلالسابع ج 1 صـ 215 ط:ماجدیۃ)
وفی رد المحتار: تحت(قوله عشرة مساكين) أي تحقيقا أو تقديرا، حتى لو أعطى مسكينا واحدا في عشرة أيام كل يوم نصف صاع يجوز، ولو أعطاه في يوم واحد بدفعات في عشر ساعات، قيل يجزئ، وقيل لا، وهو الصحيح لأنه إنما جاز إعطاؤه في اليوم الثاني تنزيلا له منزلة مسكين آخر لتجدد الحاجة من حاشية السيد أبي السعود. وفيها: يجوز أن يكسو مسكينا واحدا في عشر ساعات من يوم عشرة أثواب أو ثوبا واحدا، بأن يؤديه إليه ثم يسترده منه إليه أو إلى غيره بهبة أو غيرها لأن لتبدل الوصف تأثيرا في تبدل العين، لكن لا يجوز عند أكثرهم قهستاني عن الكشف، وقوله لكن لا يجوز يحتمل تعلقه بالثانية فقط أو بها وبالأولى أيضا وهو الظاهر بدليل ما قدمناه. اهـ.
قلت: ومراده بالثانية قوله أو ثوبا واحدا. وفي الجوهرة: وإذا أطعمهم بلا إدام لم يجز إلا في خبز الحنطة وإذا غدى مسكينا وعشى غيره عشرة أيام لم يجزه لأنه فرق طعام العشرة على عشرين، كما إذا فرق حصة المسكين على مسكينين، ولو غدى مسكينا وأعطاه قيمة العشاء أجزأه، وكذا إذا فعله في عشرة مساكين؛ ولو عشاهم في رمضان عشرين ليلة أجزأه اهـ لكن في البزازية إذا غداهم في يوم وعشاهم في يوم آخر فعن الثاني فيه روايتان: في رواية شرط وجودهما في يوم واحد، وفي رواية المعلى لم يشترط. وفي كافي الحاكم: وإن أطعم عشرة مساكين كل مسكين صاعا عن يمينين لم يجزه إلا عن إحداهما عندهما. وقال محمد: يجزيه عنهما اھ(کتاب الأیمان ج 3 صـ 725 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70848کی تصدیق کریں
0     1855
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مسافر اگر رمضان کا روزہ توڑدے تو قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • حالتِ سفر میں روزہ رکھ کر توڑ دینے سے قضاءوکفارے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • الگ الگ رمضان میں ہمبستری کرنے سے کتنے کفارہ واجب ہوں گے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات