روزے کی قضاء و کفارہ

چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کا حکم

فتوی نمبر :
37669
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کا حکم

مجھے دو سوالات کے جوابات درکار ہے
۱: میری شادی چودہ سال پہلے ہوئی تھی، آخری دس سال میں میری بیوی کے جو ایام حیض روزہ کے دنوں میں واقع ہوئے ، ان کی قضاء اس نے نہیں کی ، اب جبکہ اس کو یہ بات معلوم ہے کہ ایسا کرنا گناہ ہے ، مگر تمام روزوں کی قضاء کرنا اس کو دشوار معلوم ہو رہا ہے ، اب میر اسوال یہ ہے کہ کیا اس پر تمام واجب القضاء روزوں کا قضاء کرنا ہی ضروری ہے ، یاوہ ان کا فدیہ ادا کر سکتی ہے ؟ راہ نمائی فرمائیں۔
۲: میں لندن میں رہتا ہوں ، اور میں مختلف موضوعات پر ایک میگزین میں مضامین لکھتا ہوں، میں نے اس بات کا ادراک کیا کہ میگزین میں کئی مذاہب و مسالک کے لوگ لکھتے ہیں جن میں سنی، شیعہ بھی ہوتے ہیں، اور قادیانی بھی ، میں نے ایڈیڈ سے استفسار کیا تو پتہ چلا کہ وہ بھی قادیانی ہے، میں ان کو کافر سمجھتے ہوئے، اس میگزین میں لکھ سکتا ہوں ؟ کیا یہ گناہ ہے ؟ اگر ہے تو اس کا کفارہ / بدلہ کیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱: سائل نے یہ نہیں لکھا کہ چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء اس کی بیوی پر کیوں دشوار ہیں ،تاہم اگر وہ بیماری یا کبر سنی کی وجہ سے عاجز نہ ہو تو ان تمام چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء رکھنا اس پر لازم ہے اگرچہ وقفہ کے ساتھ ہو، البتہ آسانی کے لئے چھوٹے دنوں میں ان روزوں کی قضاء رکھنا مناسب ہے۔
۲۔ سائل جو مضامین اس میگزین میں لکھتا ہے اگر اس سے قادیانیت کی تائید و ترویج نہ ہوتی ہو، بلکہ جو مضامین سیاسی یا بین الا قوامی حالات کے تبصرہ پر مشتمل ہوں تو ایسے مضامین لکھنا اور ان سے اس کا معاوضہ لینا جائز اور درست ہے۔
ہاں آپ کے اس میگزین میں لکھنے سے اگر ان کی تائید ہوتی ہو یا آپ کے متعلق شکوک پیدا ہوتے ہوں تو بہتر ہے کہ کسی اور میگزین کا انتخاب کریں ۔ فقط!

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: ولذا تعلق بها خطاب الصوم لعدم الحرج إذ غاية ما تقضي في السنة خمسة عشر يوما إذا كان حيضها عشرة اھ (1/ 203)۔
كما قال الله تعالى : {وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ } [المائدة: 2]
وفي المبسوط للسرخسي: وكذلك لو أن ذميا استأجر مسلما يحمل له خمرا فهو على هذا عند أبي يوسف ومحمد - رحمهم الله - لا يجوزان العقد؛ لأن الخمر يحمل للشرب وهو معصية والاستئجار على المعصية لا تجوز اھ (16/ 38) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالفتاح عبدالباسط عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37669کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • مشت زنی کرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کام کاج کی وجہ سے والدین کا بچی کو روزے سے منع کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مسافر اگر رمضان کا روزہ توڑدے تو قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • حالتِ سفر میں روزہ رکھ کر توڑ دینے سے قضاءوکفارے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات