روزے کی قضاء و کفارہ

شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

فتوی نمبر :
49806
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہےکہ اگر یہ یاد نہ ہوکہ بالغ ہونے کے بعد جو روزے قضا ہوگئے تھے،ان کی قضا رکھی ہے یانہیں ؟غالب گمان یہ ہےکہ قضا رکھی ہیں،لیکن صحیح یاد نہیں ہے تو کتنے روزوں کی قضا کرنی ہوگی؟اس کے ساتھ یہ سوال بھی ہےکہ کہیں سے سنا ہےکہ ماضی میں جو روزے رکھے ہوں،اب ہوسکتا ہے اسمیں بہت سی غلطیاں ہوئی ہوں،کلی کرنے میں،یا کسی اور چیز میں تو اگر ان کی قضا کرنی ہوتو کتنے روزوں کے حساب سے کریں گے؟کیونکہ وہ تو ہمیں نہیں معلوم کہ کونسا روزہ ہمارا قبول ہوا ہے؟اور کونسا نہیں ہوا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کو اگر کسی روزے کے حوالے سے فاسد ہونے کا یقین یا غالب گمان نہ ہوتو فقط اس شبہ کی بنا پر سائلہ کے ذمہ گذشتہ روزوں کی قضا لازم نہیں،اِسی طرح بالغ ہونے کے بعد سائلہ سے جتنے روزے قضا ہو چکےتھے،اگر اسکے بقدر روزے قضا رکھنے کا سائلہ کو یقین یا غالب گمان ہوتو ایسی صورت میں سائلہ کو مزید قضا روزے رکھنے کی ضرورت نہیں،تاہم اگر کوئی شبہ ہو،اور مزید دلی اطمینان کےلئے قضا کی نیت سے روزے رکھے جائیں،تو کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الأشباه والنظائر لابن نجيم:القَاعِدَةُ الثَّالِثَةُ: "الْيَقِينُ لَا يَزُولُ بِالشَّكِ" ولذا قال في الملتقط: ولو لم يفته من الصلاة شيء، واجب أن يقضي صلاة عمره منذ أدرك لا يستحب ذلك إلا إذا كان أكبر ظنه فسادها بسلب الطهارة، أو ترك شرط فحينئذيقضي ما غلب على ظنه وما زاد عليه يكره لورود النهي عنه (انتهى)اھ(52)۔
وفي حاشيته قوله: "الا اذا كان اكبر ظنه فسادها يعنى فيستحب كما هو ظاهر من العبارة وفيه انه اذا كان اكبر الظن هو اليقين كيف يكون القضاء مستحبا اللهم الا ان يدعى ان الاستثناء منقطع اھ (52) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقار احمد زید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 49806کی تصدیق کریں
1     986
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مسافر اگر رمضان کا روزہ توڑدے تو قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • حالتِ سفر میں روزہ رکھ کر توڑ دینے سے قضاءوکفارے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • الگ الگ رمضان میں ہمبستری کرنے سے کتنے کفارہ واجب ہوں گے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کا حکم اور کفارہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات