احکام وراثت

کسی وارث کے حق میں اپنے حصۂ میراث سے دستبردار ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
71005
| تاریخ :
2024-02-18
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کسی وارث کے حق میں اپنے حصۂ میراث سے دستبردار ہونے کا حکم

السلام علیکم!
سر ہم دو بھائی اور پانچ بہنیں ہیں، والد ترکہ میں ایک مکان چھوڑ کر گئے ہیں، والد کی وفات کے بعد میں اپنے بھائی کے حق میں دست بردار ہوگیا،اور اپنا الگ مکان لےلیا، میرا سوال یہ ہے کہ وراثت کے اس مکان سے اپنی بہنوں کو انکا حق دینا میری ذمہ داری ہوگی، جبکہ میں خود اس سے دست بردار ہوں، اور اگر میرا بھائی وہ مکان اپنے پاس رکھنا چاہتاہو، تو کیا وہی ذمہ دار ہوگا سب بہنوں کو انکا حصہ دینے کا؟ براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں اس موقع پر مجھ پر کیاشرعی فرض لازم ہے؟جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر کوئی وارث ترکہ لینے سے انکار کردے یا دستبردار ہوجائے تواس کے باوجود اس کا شرعی حق ختم نہیں ہوتا، بلکہ بدستور وہ اپنے حصۂ شرعیہ کا حقدار ہوتاہے۔
چنانچہ سائل بھی اگر اپنے بھائی کے حق میں دستبردار ہوچکا ہو تو اس سے اس کا شرعی حق ختم نہیں ہوا، بلکہ اب بھی وہ اپنے حصۂ شرعیہ کا حقدار ہے، لہذا سائل کو چاہیئے کہ والد مرحوم کا ترکہ تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کرکے اس فریضہ سے سبکدوشی حاصل کرے ، ورنہ اخروی پکڑ سے سبکدوشی نہ ہوسکے گی۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے والد مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق ان کے ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے انتقال کے وقت جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی، نقد رقم اور ہرقسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سارا کا سارا مرحوم کا ترکہ ہے، جس میں سے سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا تو وہ اداکریں، اس کے بعد دیکھیں کہ مرحوم نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل نو (9) حصے بنائے جائیں، جن میں سے ہر بیٹے کو دو (2) حصے، ہر بیٹی کو ایک (1) حصہ دیدیا جائے،

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (لا) تتم بالقبض (فیما یقسم) وھبہ(لشریکہ) او لاجنبی لعدم تصور القبض الکامل کما فی عامۃ الکتب فکان ھذا المذھب وفی الصیرفیۃ عن العتابی وقیل یجوز لشریکہ وھو المختار(فان قسمہ وسلمہ صح)لزوال المانع(ولو سلمہ شائعا لایملکہ فلا ینفذ تصرفہ فیہ (ج5 صـ692 کتاب الھبۃ ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی رد المحتار: تحت( قولہ: ولو سلمہ شائعا الخ) قال فی الفتاوی الخیریۃ: ولاتنفذ الملک فی ظاھر الروایۃ قال الزیلعی: ولو سلمہ شائعا لایملکہ حتی لاینفذ تصرفہ فیہ فیکون مضمونا علیہ وینفذ فیہ تصرف الواھب ذکرہ الطحاوی (الی قولہ) ولو کان ذارحم محرم من الواھب قال فی الجامع الفصولین رامزالفتاوی الفضلی ثم ھلکت افتیت بالرجوع للواھب ھبۃ فاسدۃ لذی رحم محرم منہ اذ الفاسدۃ مضمونۃ علی مامر فاذا کانت مضمونۃ بالقیمۃ بعد الھلاک کانت مستحقۃ الرد قبل الھلاک اھ وکما یکون للواھب الرجوع فیھا یکون لوارثہ بعد موتہ لکونھا مستحقۃ الرد الخ (ج5 ص692 کتاب الھبۃ ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71005کی تصدیق کریں
1     1092
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات