احکام حج

رش کی وجہ سے طوافِ زیارت اور سعی قربانی سے پہلے کرنا

فتوی نمبر :
71257
| تاریخ :
2024-02-26
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

رش کی وجہ سے طوافِ زیارت اور سعی قربانی سے پہلے کرنا

کیا طوافِ زیارت اور حج کی سعی قربانی سے پہلے کرنا جائز ہے؟ رش اور طبیعت کو دیکھتے ہوئے یا ہر حال میں قربانی کے بعد ہی کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ رمی جمار، قربانی اور حلق کے بعد طوافِ زیارت اور (اگر پہلے سعی نہ کی ہو تو ) اُس کے بعد سعی کرنا سنت ہے، اور بلا عذر طوافِ زیارت کو ان افعال (قربانی وغیرہ) پر مقدم کرنا مکروہ ہے، لہٰذا اگر کوئی عذر نہ ہو تو قربانی کے بعد ہی طوافِ زیارت ادا کرنے کا اہتمام کرنا چاہیئے، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو ایسی صورت میں قربانی سے قبل بھی طوافِ زیارت اور سعی ادا کی جاسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: فيجب في يوم النحر أربعة أشياء: الرمي، ثم الذبح لغير المفرد، ثم الحلق ثم الطواف، لكن لا شيء على من طاف قبل الرمي والحلق؛ نعم يكره , لباب و قد تقدم اھ (ج2،صـــ555،ط:سعید)۔
وفی غنیۃ الناسک: ولو طاف قبل الرمي والحلق لا شيء علیه ویکره اھ (صـــ280،ط:ادارۃ القرآن)۔
وفیھا أیضاً: والترتیب بین الثلاثۃ الرمی ثم الذبح ثم الحلق علی ترتیب حروف قولک رذح للقارن والمتمتع اما الطواف فلایجب ترتیبہ علی شئ من الثلاثۃ إلا أن السنۃ أن یکون بعد الحلق فلو طاف قبل الکل أو البعض لا شئ علیہ ویکرہ اھ (صـــ22،ط:ادارۃ القرآن)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71257کی تصدیق کریں
0     1021
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات