مفتی صاحب! اگر کسی میاں سے صبر نہ ہو اور وہ اپنی بیوی سے حیض کے دنوں میں کنڈوم کے ساتھ مباشرت کرتا ہے، تو کیا حکم ہوگا؟
واضح ہو کہ ایام حیض میں بیوی کے ساتھ مباشرت اور ہمبستری کرنا قرآنی آیاتِ مبارکہ کی رو سے ناجائز اور حرام ہے، لہٰذا شوہر کے لئے حالت حیض میں اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا (خواہ کنڈم کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو) ناجائز اور حرام عمل ہے، جس پر اسے بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے اس سے اجتناب لازم ہے۔