احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم اور بیٹوں کی ترکہ کے مکان پر خرچ کی ہوئی رقم کا حکم

فتوی نمبر :
71338
| تاریخ :
2024-02-28
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم اور بیٹوں کی ترکہ کے مکان پر خرچ کی ہوئی رقم کا حکم

ایک آدمی نے ایک گھر اپنی وراثت میں چھوڑا، جس کے وارثین میں ایک بیوہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، باپ کی وفات کے بعد ایک بیٹے نے اسی مکان پر دوسری منزل اپنے پیسوں سے تعمیر کی اور بعد میں چھوٹے بیٹے نے اپنے پیسوں سے تیسری منزل تعمیر کردی، اب اس مکان کی تقسیمِ وراثت کیسے ہوگی؟ کیا بیٹوں کے پیسوں سے کی گئی تعمیر بھی مکان کی قیمت میں شامل ہوکر سب بہنوں اور ماں کو ملے گی یا پھر مکان کی جو پہلی منزل ہے، اس پر ملے گی؟ اس بارے میں اسلامی، قانونی اور اخلاقی حق واضح کردیں، جو باپ نے اپنی وراثت میں چھوڑا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مرحوم کے دونوں بیٹوں نے ورثاء کی اجازت و رضامندی سے اپنے لئے مذکور تعمیر کی ہو تو مذکور تعمیر ان دونوں بیٹوں کی ملکیت ہے، چنانچہ تقسیمِ ترکہ کے وقت گھر اور اس کی تعمیر کی الگ الگ قیمت معلوم کر کے مذکور تعمیر کے مقابلہ میں جتنی رقم آئے، اتنی رقم ان بیٹوں کو دینا لازم ہوگا، جبکہ باقی ماندہ رقم مرحوم کا ترکہ شمار ہو کر تمام ورثاءمیں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگی ۔
اس کے بعد واضح ہو کہ صورتِ مسئولہ میں مرحوم والد کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے مذکور ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یا بیوہ کا حق مہر واجب الادا ہو ، تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3 ) کی حد تک اس پر عمل کر کے اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل آٹھ (8) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو ایک ( 1 ) حصہ ، جبکہ دو بیٹوں میں سے ہر ایک کو دو ( 2) حصے ، اور ہر بیٹی کو ایک ( 1 ) حصہ دیا جائے -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی درر الاحکام: الاحتمال الثالث - إذا عمر أحد الشريكين المال المشترك بإذن الشريك الآخر أي أن تكون التعميرات الواقعة للمعمر وملكا له فتكون التعميرات المذكورة ملكا للمعمر ويكون الشريك الآخر قد أعار حصته لشريكه.الخ ( ج 3 ص 313)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71338کی تصدیق کریں
0     1509
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات