احکام وراثت

ذہنی کمزور شخص کی جائیداد اسکی زندگی میں تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
73156
| تاریخ :
2024-05-15
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ذہنی کمزور شخص کی جائیداد اسکی زندگی میں تقسیم کرنا

محترم جناب مفتی صاحب السلام علیکم! گزارش یہ ہے کہ ہمارے والد صاحب کا انتقال 2014 میں ہوگیا تھا انہوں نے ترکہ میں ایک مکان چھوڑا تھا جوکہ ہم نے فروخت کردیا ہے، اور والدہ صاحبہ کے حصے میں 825000 لاکھ روپے آرہے ہیں، والدہ صاحبہ پیرالائز ہیں، بڑا بیٹا ہونے کے ناطے ان پیسوں کے معاملات میں ہی دیکھتا ہوں، جائیداد میں حصے کی رقم کے حوالے سے کچھ بہن بھائیوں کا ارادہ ہے کہ 4 لاکھ روپے آپس میں تقسیم کرلئے جائیں اور 425000 لاکھ روپے والدہ صاحبہ کے لئے رکھ دیئے جائیں، والدہ صاحبہ ذہنی طور پر صحیح فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، والدہ صاحبہ کو 17000 روپے پینشن بھی ملتی ہے جوکہ ان کی ضروریات پر ہی خرچ ہوتی ہے، ہم پانچ بھائی اور تین بہنیں ہیں، بھائی مالی طور پر کمزور ہیں، براہ مہربانی تحریری طور پر شریعت میں والدہ صاحبہ کے حصہ کی رقم کا صحیح تصرف عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ہر شخص اپنی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاء ہونے سے قبل اپنے مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، اس کی اجازت و رضامندی کے بغیر کسی دوسرے شخص کے لئے اس کے مال و جائیداد میں تصرف کا اختیار نہیں ہوتا، لہذا سائل کی والدہ اگرچہ ذہنی طور پر کمزوری کی وجہ سے صحیح فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہ ہو تب بھی سائل اور اس کے بہن بھائیوں کے لئے اپنی والدہ کے مال و جائیداد کوآپس میں تقسیم کرنے کا اختیار نہیں، بلکہ یہ اس کی امانت ہے، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ جب تک والدہ بقید حیات ہے تو اس رقم سے اس کا علاج معالجہ اور دیگر اخراجات کا انتظام کرتا رہے، اور ان کی حیات میں ان کی منشاء اور رضامندی کے بغیر اس کے مال و جائیداد میں اس طرح تصرفات کرنے سے اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت:(قوله إنما يكون بعد الموت) لأن كونهم ورثة لا يتحقق إلا بعد موت المورث الخ(باب الوصیۃ للاقارب وغیرھم، ج6، ص687، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73156کی تصدیق کریں
0     400
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات