مؤدبانہ گزارش یہ ہیکہ میری زوجہ کا حال ہی میں انتقال ہواہے، میں نے شادی میں 3 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے حق مہر دینا تھا، جس میں میں نے 2 تولہ ادا کی ہے، ایک تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے حق مہر میرے ذمہ باقی تھے، لیکن میری زوجہ کا انتقال ہوگیا ، تو 10 دن بعد اس کے گھر والے سارا سامان لے گئے اور سونا بھی ان کے پاس ہے ، وہ کہہ رہے ہیں کہ شریعت کے مطابق سونا ہمارا حق ہے ، میرا کوئی بچہ بھی نہیں ایک بھائی اور ایک بہن والد اور والدہ بھی ساتھ رہتے ہیں ، میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ شریعت کے مطابق بتائیں کہ سونا کس کے حق میں ہے، ہمارا کوئی علم میں نہیں ہے، جبکہ مرحومہ کے ورثا میں شوہر والد اور والدہ موجود ہے۔
سائل نے اپنی بیوی کو جو حق مہر ادا کیا تھا یا جو سائل کے ذمہ باقی ہے، اسی طرح سائل کی مرحومہ بیوی کی ملکیت میں بوقتِ انتقال جہیز کے سامان وغیرہ کی صورت میں جو کچھ موجود تھا وہ سارا کا سارا مرحومہ کا ترکہ ہے، جوکہ سائل سمیت اس کے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا،لہذا مرحومہ کے گھر والوں کا سارا سامان اور سونا اپنے پاس رکھ کر سائل کو اس کا شرعی حصہ نہ دینا شرعاً جائز نہیں جس سے اجتناب لازم ہے -
اس کے بعد واضح ہوکہ سائل کی بیوی مرحومہ کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد ،سونا، چاندی، زیورات،نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز وسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سب مرحومہ کا ترکہ ہے،مرحومہ کے کفن دفن کے مصارف شوہر کے ذمہ لازم ہیں، چنانچہ یہ مصارف اگر شوہر نے یا کسی اور نے بطورِ تبرع ادا کیے ہوں تو اب یہ ترکہ سے منہا نہ ہوں گے، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر اس کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہوتو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل چھ(6) حصے بنائے جائیں، جن میں سے شوہر کو تین (3) حصے، والد کو دو (2) حصے، اوروالدہ کوایک (1) حصہ دیا جائے -
کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1