احکام وراثت

تایا کے ترکے میں حصے کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
74381
| تاریخ :
2024-07-07
معاملات / ترکات / احکام وراثت

تایا کے ترکے میں حصے کا مطالبہ کرنا

میرےتایا وفات پاگئے ،ان کی بہت زیادہ پراپرٹی ہےاور میرے سارے چچا بہت مالدار ہیں،میرےوالدصاحب کا انتقال پہلے ہوگیاتھا،اب تایا کی پراپرٹی میں ہمارا حصہ بنتا ہے یا نہیں؟
نوٹ: سائل نے فون پر بتایا کہ میرےوالد کا انتقال 2016 میں ہوگیا تھا اور تایا کا انتقال ابھی 2024 میں ہوگیاہے،جبکہ اس کے تین بھائی اور دو بہنیں ابھی زندہ ہیں اور یہ غیر شادی شدہ تھے،اور والدین کا انتقال بھی ان دونوں سے پہلے ہوگیا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد مرحوم کا انتقال چونکہ سائل کے تایا مرحوم کی زندگی میں ہوا ہے،اس لئے مرحوم تایا کے بہن بھائیوں کی موجودگی میں سائل اور اس کے دیگر بہن بھائی مرحوم تایا کے ترکے میں شرعاً حصہ دار نہ ہونگے البتہ اگر مرحوم کے ورثاء عاقل وبالغ ہوں اور اپنی مرضی سے سائل اور اس کے دیگر بہن بھائیوں کو کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے جبکہ سائل کے والد مرحوم کا انتقال چونکہ والدین مرحومین (سائل کے داد،دادی) کے بعد ہوا ہے،اس لئے سائل،سائل کی والدہ اور بہن بھائی والد مرحوم کے توسط سے دادا ،دادی مرحومین کے ترکے میں شرعاً حصہ دار ہونگے جس کا طریقہ کار بوقتِ ضرورت ورثاء کی تفصیل ذکر کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تفسير البغوي: قوله تعالى: {وإذا حضر القسمة} يعني: قسمة المواريث، {أولو القربى} الذين لا يرثون، {واليتامى والمساكين فارزقوهم منه} أي: فارضخوا لهم من المال قبل القسمة، {وقولوا لهم قولا معروفا} الخ(ج2 ص170 سورۃ النساء دارالطیبۃ للنشر والتوزیع)۔
وفی الفتاوى الهندیۃ: إذا اجتمعت العصبات بعضها عصبة بنفسها وبعضها عصبة بغيرها وبعضها عصبة مع غيرها فالترجيح منها بالقرب إلى الميت لا بكونها عصبة بنفسها، حتى أن العصبة مع غيرها إذا كانت أقرب إلى الميت من العصبة بنفسها كانت العصبة مع غيرها أولى الخ(ج6 ص452 کتاب الفرائض ط: ماجدیۃ)۔
وفی الدر المختار: ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه وإن سفل ثم أصله الأب ويكون مع البنت) بأكثر (عصبة وذا سهم) كما مر (ثم الجد الصحيح) وهو أبو الأب (وإن علا) وأما أبو الأم ففاسد من ذوي الأرحام (ثم جزء أبيه الأخ) لأبوين (ثم) لأب ثم (ابنه) لأبوين ثم لأب (وإن سفل) تأخير الإخوة عن الجد وإن علا قول أبي حنيفة وهو المختار للفتوى خلافا لهما وللشافعي الخ(ج6 ص774 کتاب الفرائض ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74381کی تصدیق کریں
0     654
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات