احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
77423
| تاریخ :
2024-08-15
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

بخدمتِ جناب مفتی صاحب جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی:
جناب عالی!مجھے ایک شرعی مسئلہ حقِ وراثت کی تقسیم کے حوالے سے معلوم کرنا ہے کہ میرے نانا کی جائیداد کی تقسیم کا معاملہ زیرِ غور ہے،میرے نانا نے میری نانی کی وفات کے بعد دوسری شادی کی،میری نانی سے ان کی چھ (6) اولاد ہیں،جس میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے(نسرین اختر مرحومہ،پروین اختر،شمیم اختر،تسلیم اختر،یاسمین اختراور خالدمحمود)مندرجہ بالا اولاد سب شادی شدہ ہیں اور ان میں سے ایک بیٹی نسرین اختر مرحومہ کا انتقال نانا کی حیات میں ہی ہوگیا تھا،مرحومہ کے گیارہ بچے ہیں،اب نانا بھی دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں،دوسری نانی حیات ہےاور ان سے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی (حسن محمود،طیبہ فاطمہ)،لہذا آپ سے عرض یہ ہے کہ جائیداد کی شرعی تقسیم کو واضح کریں تاکہ دنیوی زیست کے ساتھ اخروی حیات بھی آسان ہوسکے۔
مزید وضاحت:میرے نانا مرحوم کے انتقال کے وقت ایک بیوہ (رخسانہ)دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں موجود تھیں،نانا کی ایک بیوی کا انتقال ان کی حیات میں ہی ہوگیا تھا،ان سے ایک بیٹا خالد محمود اور پانچ بیٹیاں پروین اختر،شمیم اختر،تسلیم اختر،یاسمین اختر،نسرین اختر ہیں۔
دوسری نانی (رخسانہ)جو حیات ہے ان کے دو بچے ایک بیٹا حسن محمود اور ایک بیٹی طیبہ فاطمہ موجود ہے،نیز نانی کی ایک اور بیٹی نسرین اختر کا والد کی موجود گی میں ہی انتقال ہوگیا تھا،کیا ان کی اولاد وغیرہ کو والد کی جائیداد میں حصہ ملے گاکہ نہیں؟ جو بھی شرعی حکم ہو اصولِ شریعت کے مطابق تحریر فرمائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جس بیٹی کا انتقال والدین کی حیات میں ہوجائے،اس کی اولاد شرعاً نانا،نانی مرحومین کے ترکے میں حصہ دار نہیں ہوتی،لہذا نانا مرحوم کی جوبیٹی مسماۃ نسرین اختر مرحومہ نانا کی زندگی میں انتقال کرچکی ہے اس کی اولاد کا نانا مرحوم کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں تاہم اگر تمام ورثاء عاقل بالغ ہوں اور وہ اپنی مرضی سے مرحومہ کی اولاد کوکچھ دینا چاہیں تو ایسا کرنا جائز بلکہ اجر وثواب کا باعث ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے نانا مرحوم کا ترکہ اس کے موجود تمام ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یا بیوہ کا حقِ مہر واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3 ) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل بہتر (72) حصے بنائےجائیں ، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کونو (9) حصے ، ہر بیٹے کو(14 ) حصے ، جبکہ ہر بیٹی کو (7) حصے دیئے جائیں -

مأخَذُ الفَتوی

کمافی السراجی فی المیراث: وھم أربعۃ أصناف: جزء المیت،وأصلہ،وجزء أبیہ،وجزء جدہ،الأقرب فالأقرب،یرجحون بقرب الدرجۃ (الی قولہ) وھذا مبنی علی أصلین:أحدھما: و ھو أنّ کل من یدلی الی المیت بشخص لایرث مع وجود ذلک الشخص، سوی أولاد الأمّ،فإنھم یرثون معھا لانعدام استحقاقھا جمیع الترکۃ. والثانی: الأقرب فالأقرب کما ذکرنا فی العصبات الخ(ص 36/44 باب الحجب ط: بشریٰ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77423کی تصدیق کریں
0     669
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات