احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم نیز مرحومہ کا اپنی بہو اور پوتے کے لئے وصیت کا حکم

فتوی نمبر :
77463
| تاریخ :
2024-08-17
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم نیز مرحومہ کا اپنی بہو اور پوتے کے لئے وصیت کا حکم

السلام علیکم !
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میری والدہ انتقال فرما گئی ہیں ،انہوں نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ میری چوڑیاں میری چھوٹی بہو (رمشا)کو دے دی جا ئیں ،کیونکہ باقی بچوں کو ان کی شادی پر زیورات دیےتھے ، اور مزید دو عدد انگوٹھیاں اپنے پوتے (حنظلہ) کو دینے کا کہا تھا ، مرحومہ کا ایک بھائی بھی تھا جو انتقال کر گیا ہے اس کے بچے ہیں ،مر حومہ کی کچھ رقم بھی ہے ،اب قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔
نوٹ :والدہ کی وصیت پر ہم سب بہن بھائیوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے ،تقسیم کا طریقہ کا ربتادیں ۔والدہ مرحومہ کے ورثاء میں پانچ سگے بیٹے اور تین بیٹیاں موجود ہیں ، پہلے والدہ نے والد کی جائیداد میں سے اپنے حصہ پر باقاعدہ قبضہ کر کے پھر اپنا حصہ اپنے دو چھوٹے بیٹوں کو باقاعدہ قبضہ کے ساتھ حوالہ کیا ان کی مالی حالت کو دیکھ کر،لیکن اس کے بعد مالی حالت بہتر ہو گئی تھی جس پر والدہ نے ان دوبیٹوں سے واپسی کا مطالبہ کیا تھا ،لیکن ادائیگی سے پہلے ہی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا تو اب سوال یہ ہے کہ وہ حصہ بھی والدہ کا ترکہ شمار ہو کر تمام ورثاء میں تقسیم ہو گا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی والدہ مرحومہ نے اپنی بہو اور پوتے کے لئے جو وصیت کی ہے تو ورثاء پر کفن دفن کے اخراجات اور قرض کی ادائیگی کے بعد بقیہ مال کے ایک تہائی کی حد تک مرحو مہ کی وصیت پوری کرتے ہوئے بہواور پوتے کو مذکور اشیاء دینا لازم ہے،جبکہ سائل کی والدہ نے والد کا ترکہ تقسیم ہو نے اور اس پر قبضہ کرنے کے بعد اپنا شرعی حصہ جن دوبیٹوں کو مالکانہ طورپر تقسیم کرکے قرض کی صراحت کے بغیر دے دیا تھا تو یہ ان کی طرف سے تبرع واحسان تھا،اور وہ دونوں بیٹے اس کے شرعاً بھی مالک بن گئے تھے،لہذا بعد میں سائل کی والدہ کا اس حصہ کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں تھا اور نہ ہی اب دیگر ورثاء کو ان دوبھائیوں سے اس کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز ہے ،تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو مکرر سوال لکھ کر دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کرلیا جائے۔
اس کے بعدواضح ہو کہ سائل کی والدہ مرحومہ کا تر کہ اصولِ میراث مطابق ان کے موجودہ ورثاءمیں اس طرح تقسیم ہوگاکہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال جوکچھ منقولہ وغیرمنقولہ مال وجائیدادسونا ،چاندی ،زیورات ،نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے،وہ سب مرحومہ کا ترکہ ہے ، جس میں سے سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کوئی قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3)کی حد تک والدہ کی وصیت پرعمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل تیرہ(13)حصے بنائے جائیں ،جن میں سے مرحومہ کے ہر بیٹے کو دو(2)حصے،اورمرحومہ کی ہربیٹی کو ایک(1)حصہ دیاجائے،

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار :(وتجوز بالثلث للأجنبي) عند عدم المانع (وإن لم يجز الوارث ذلك لا الزيادة عليه إلا أن تجيز ورثته بعد موته(ج6 ص 650)۔
وفی الھدایہ: قال: "وإن وهب هبة لذي رحم محرم منه فلا رجوع فيها" لقوله عليه الصلاة والسلام: "إذا كانت الهبة لذي رحم محرم منه لم يرجع فيها"؛ ولأن المقصود فيها صلة الرحم وقد حصل(باب الرجوع فی الھبۃ ج3 ص225 ط:دار احياء التراث العربي،بيروت لبنان)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77463کی تصدیق کریں
0     498
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات