کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندر جہ ذیل مسئلہ میں کہ ہمارے والد " غلام حسین خان " (مرحوم) نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں ایک کروڑ چھبیس لاکھ پچاس ہزار (12650000 ) روپے چھوڑے ہیں، ان کے ورثار میں بیوہ (آمنہ بیگم ) چار بیٹے (اقبال احمد ، منظور احمد، منصور احمد، مقصود احمد) اور چار بیٹیاں ( امینہ بیگم ، ممتاز بیگم ، سائرہ بیگم رئیسہ بیگم) تھیں -
اس کے بعد ایک بیٹے (اقبال احمد ) کا انتقال ہوا جن کے ورثاء میں بیوہ ،والدہ، چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ؛
اس کے بعد دوسرے بیٹے ( منظور احمد) کا انتقال ہوا جن کے ورثاء میں بیوہ، والدہ ، تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں؛
اس کے بعد والدِ مرحوم کی بیوہ ( آمنہ بیگم ) کا انتقال ہوا جن کے درثاء میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں موجود ہیں ؛
براہِ مہربانی اس رقم کو شرعی ضابطے کے مطابق مذکور ورثاء میں تقسیم فرمادیں۔
سائل کے والدِ مرحوم کے ترکہ میں سے حقوقِ متقدمہ علی المیراث (کفن دفن کے متوسط مصارف ، واجب الاداء قرضوں کی ادائیگی اور بقیہ مال کے ایک تہائی کی حد تک جائز وصیت پر مکمل کرنے کے بعد ) اگر مذکور رقم مبلغ ایک کروڑ چھبیس لاکھ پچاس ہزار (12650000) روپے بچتی ہو ، اور مرحوم کے ورثاء بھی یہی ہوں ، تو مذکور رقم میں سے مرحوم کےبیٹوں (اقبال احمد اور منظور احمد) میں سے ہر ایک کو تیئیس لاکھ ترانوے ہزار آٹھ سو چھتیس (2393836) روپے، بیٹیوں (امینہ بیگم، ممتاز بیگم ، سائرہ بیگم اور رئیسہ بیگم ) میں سے ہر ایک کو گیارہ لاکھ چھیانوے ہزار نو سو اٹھارہ (1196918 ) روپے، بہو ( اقبال احمد کی بیوہ) کو دو لاکھ تیس ہزار پانچ سو اٹھانوے (230598) روپے، پوتوں (اقبال احمد کے بیٹوں) میں سے ہر ایک کو دو لاکھ سینتیس ہزار پانچ سو چھیاسی (237586) روپے، پوتیوں ( اقبال احمد کی بیٹیوں) میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سات سو ترانوے (118793) روپے، بہو ( منظور احمد کی بیوہ) کو دولاکھ تیس ہزار پانچ سو اٹھانوے (230598) روپے، پوتوں ( منظور احمد کے بیٹوں) میں سے ہر ایک کو تین لاکھ تہتر ہزار تین سو پچاس (373350)روپے،جبکہ پوتی (منظور احمد کی بیٹی ) کو ایک لاکھ چھیاسی ہزار چھ سو پچہتر (186675) روپے دیے جائیں۔
کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1