احکام وراثت

بہنوں کو والد مرحوم کے ترکہ سے محروم کرنا

فتوی نمبر :
78023
| تاریخ :
2024-09-11
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بہنوں کو والد مرحوم کے ترکہ سے محروم کرنا

میرے والد کا انتقال 2010 میں ہوا، ان کی وفات کے بعد میرے بھائی نے کاروبار سنبھال لیا، میرے شوہر نے ابو کے کاروبار میں سرمایہ کاری کر رکھی تھی،ابو کی وفات کے بعد میرے بھائی نے اپنی بیوی کے سونے کے زیورات بیچ کر میرے شوہر کی سرمایہ کاری کی رقم دیدی، چند ماہ بعد اس نے وراثتی زمین بیچ دی، توامی نے بھائی سےبولا کہ اپنی بیوی کا زیور بنوادو ، پر بھائی نے بولا کہ یہ میرا اور میری بیوی کا معاملہ ہے،آپ نہ بولیں،2024 میں ہم بہنوں نے وراثت سے اپنا حصہ مانگا تو بھائی کہتاہے کہ زیورات کے پیسے موجودہ ریٹ کے حساب سے وراثت میں سے دوگے تو وراثت میں سے حصہ دوں گا،سارے بزنس بھائی کی نگرانی میں ہے،اس میں سے ہم بہنوں کو کچھ بھی نہیں دیا،صرف گھراور دکان میں سے حصہ دینا ہے، اگر ہم بھائی کی ناجائز ڈیمانڈ پوری کرتے ہوئے اسے زیورات کے پیسے دیں،تو کیا ہم گناہ گار ہوں گے ،وہ حرام کھانےکی کوشش کر رہا ہے اور ہم اسے دے رہے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائلہ کےبھائی نے مرحوم والد کے کاروبار میں شریک سائلہ کے شوہر کا حصہ نکالنے اور اس کی رقم ادا کرنے کےلئے اپنی بیوی کے جو زیورات بیچے تھے ، تو شرعا یہ معاملہ سائلہ کے بھائی اور اس کی بیوی کے درمیان قرض کا تھا ، اس کا وراثت سے کوئی تعلق نہیں ، لہذا سائلہ کےبھائی کا اس مشترکہ کا روبار سے بیوی کے فروخت کردہ زیورات کی موجودہ رقم وصول کرنے پراصرار کرنا اور اس کی وجہ سے تقسیم ترکہ مؤخر کرنا جائز نہیں ،جس سے بہرصورت احتراز لازم ہے، البتہ اگر مذکور بزنس بھی سائلہ کے مرحوم والد کا ترکہ ہو اور مر حوم کی تمام جائیدادان کےورثاء کے درمیان تقسیم کی جارہی ہو تو اس صورت میں ان زیورات کی بوقت فروخت جو قیمت لگی تھی اور ان میں سے بھی جس قدر رقم سائلہ کے شوہر کی شراکت داری کوختم کرنے کے لئے اداکی گئی تھی، صرف اسی کی بقدر رقم تقسیم ترکہ سے قبل کل ترکہ سے منہا کرنا جائز ہوگا، تاہم اگر سائلہ اور اس کی بہن، بھائی کے اس ناجائز مطالبے کو فتنہ فساد سے بچنے کےلئےمجبوری میں پورا کردیتی ہیں تو وہ گناہ گار نہیں ہونگیں ،لیکن سائلہ کا بھائی اس رقم کو لینے کی وجہ سے بہر صورت گناہ گار ہوگا ،جس سے بچنا اس پرلازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنزیل العزیز: يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَكُم بَيۡنَكُم بِٱلۡبَٰطِلِ الخ (سورۃ النساء 29)۔
وفی احکام القرآن للجصاص: قال الله تعالى يا أيها الذين آمنوا لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم قال أبو بكر قد انتظم هذا العموم النهى عن أكل مال الغير ومال نفسه كقوله تعالى ولا تقتلوا أنفسكم قد اقتضى النهي عن قتل غيره وقتل نفسه فكذلك قوله تعالى لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل نهي لكل أحد عن أكل مال نفسه ومال غيره بالباطل الخ( سورۃ النساء، الآیۃ 29، باب التجارات و خیار البیع، ج2، ص172،ط: سہیل اکیڈمی لاہور)۔

وفی الدر: استقرض من الفلوس الرائجة والعدالي فكسدت فعليه مثلها كاسدة) و (لا) يغرم (قيمتها) وكذا كل ما يكال ويوزن لما مر أنه مضمون بمثله فلا عبرة بغلائه ورخصه ذكره في المبسوط من غير خلاف الخ
وفی الرد تحت: ( قوله فلا عبرة بغلائه ورخصه)(الی قولہ)وفي كافي الحاكم لو قال: أقرضني دانق حنطة فأقرضه ربع حنطة، فعليه أن يرد مثله وإذا استقرض عشرة أفلس، ثم كسدت لم يكن عليه إلا مثلها في قول أبي حنيفة، وقالا: عليه قيمتها من الفضة يستحسن ذلك وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه، وكذلك لو قال أقرضني عشرة دراهم غلة بدينار، فأعطاه عشرة دراهم فعليه مثلها، ولا ينظر إلى غلاء الدراهم، ولا إلى رخصها الخ(کتاب البیوع، باب المرابحۃ والتولیۃ،فصل فی القرض،ج5،ص162،ط ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78023کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات