احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم بصورت مناسخہ

فتوی نمبر :
78233
| تاریخ :
2024-09-23
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم بصورت مناسخہ

کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ محمد عالم کے انتقال کے وقت اس کے ورثاء میں بیوہ،دوبیٹے فیاض حسین اور مظہر حسین اور ایک بیٹی شبانہ موجود تھی،پھر بیوہ کا انتقال ہوگیا اور یہی ورثاء موجود تھے،پھر بیٹے فیاض حسین کا انتقال ہوا،اس کے ورثاء میں بیوہ،پانچ بیٹیاں اور ایک بھائی اور ایک بہن موجود تھی،اس کے بعد اس کی بیوہ کا انتقال ہوا،اس کے ورثاء میں پانچ بیٹیاں اور ایک بھائی موجود ہے،جبکہ بیوہ کے والدین کا انتقال پہلے ہوچکا تھا،پھر دوسرے بیٹے مظہر حسین کا انتقال ہوا،اس کے ورثاء میں ایک بیوہ اور دو بیٹیاں ایک بہن اور ایک چچا زاد بھائی مختیار احمد موجود ہے،تو ان کا ترکہ ان ورثاءکے درمیان شرعی طریقہ کے مطابق کس طرح تقسیم کیا جائیگا ؟راہنمائی فرمائیں شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ والدین مرحومین کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق ان کے موجود تمام ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومین نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3 ) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل دس ہزار آٹھ سو (10800) حصے بنائےجائیں ، جن میں سے مرحومین کی بیٹی کوتین ہزار چارسو پچاسی (3485) حصے،پوتیوں (فیاض حسین کی بیٹیاں ) میں سے ہر ایک پوتی کوچھ سو اڑتالیس (648 )حصے،بہو (فیاض حسین کی بیوہ)کے بھائی کوایک سو اسی (180) حصے جبکہ بہو(بیوہ مظہر حسین )کو چھ سو پندرہ حصےاور پوتیوں (مظہر حسین کی بیٹیوں )میں سے ہر ایک کو ایک ہزار چھ سو چالیس (1640)حصےدیے جائیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78233کی تصدیق کریں
0     658
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات