احکام وراثت

بیوہ کی شادی ہوجانے کی صورت میں اس کی وراثت کاحکم

فتوی نمبر :
78992
| تاریخ :
2024-10-28
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیوہ کی شادی ہوجانے کی صورت میں اس کی وراثت کاحکم

¬جناب مفتی ،صاحب السلام علیکم !سوال ہے کہ قمر الہدیٰ کے چھ بھائی ہیں، ان کی ایک بیٹی ہے ،جس کا نام صائمہ طلعت ہے، جب قمر الہدیٰ حیات تھے تب ہی ان کے والد نے ایک زمین قمر الہدیٰ کے نام کر دی تھی، قمر الہدیٰ کا انتقال ان کے والد صاحب کی زندگی میں ہی ہو گیا تھا، تب صائمہ طلعت کی والدہ نے دوسری شادی قمر الہدی کے بھائی"فخرالہدیٰ" سے کر لی ،سوال یہ ہے کہ قمر الہدیٰ کے ترکہ کا کیا ہوگا؟ کیا صائمہ طلعت کو قمرالہدیٰ کے ترکہ سے کچھ ملے گا یا فخر الہدیٰ ان کے کفیل ہوں گے؟
نوٹ: سائل سے بذریعہ فون معلوم ہوا کہ والد نے باقاعدہ مالکانہ قبضہ کےساتھ زمین قمر الہدیٰ کو دیدی تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں اگر قمر الہدیٰ مرحوم کے والد نے اپنی زندگی میں باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ اپنے بیٹے قمر الہدیٰ کو زمین تحفہ میں دی تھی(جیساکہ سوال میں مذکور ہے)تو مرحوم قمر الہدیٰ اس زمین کا مالک بن چکا تھا،لہذااب جب قمر الہدیٰ کا انتقال ہو چکاہےتو مذکور زمین اس کے دیگر ترکے کی طرح بیوہ سمیت اس کے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہو گا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم قمر الزمان کا تر کہ اصول میراث مطابق اس کے موجود ورثاءمیں اس طرح تقسیم ہوگاکہ مرحوم نے بوقت انتقال جوکچھ منقولہ وغیرمنقولہ مال وجائیدادسونا ،چاندی ،زیورات ،نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ،وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے ، جس میں سے سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کوئی قرض یا بیوہ کا حق مہر واجب واجب الاداء ہو تو اسے ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کرنے کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل سولہ(16) حصےبنائے جائیں ،جن میں سے بیوہ کو (2)حصے بیٹی کو آٹھ (8)حصے اور ہر بھائی کو ایک ایک (1) حصہ دیا جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار:(وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به)الخ(کتاب الہبہ ج5 ص690)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78992کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات