احکام وراثت

کیا بہن حصہ معاف کرنے کے بعد دوبارہ مطالبہ کرسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
79313
| تاریخ :
2024-11-14
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کیا بہن حصہ معاف کرنے کے بعد دوبارہ مطالبہ کرسکتی ہے؟

سر !میری بہن نے رو برو گواہاں میرے والد صاحب کی پراپرٹی میں حصہ مجھے معاف کردیا تھا، اب میری ان سے لڑائی ہوگئی ،تو انہوں نے کورٹ میں شیئر کلیم کردیا ، کیا یہ اسلامی احکامات کی خلاف ہے جب کہ میری بہن نے وراثتی حصہ میرے والد صاحب کی زندگی میں مجھ سے لے لیا تھا ۔جس کو میں حلفاً بیان کررہا ہوں، اب اس کے بعد اس کا بد نیت ہوناکیا اسلام میں جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ورثاء میں سے کسی ایک وارث کا اپنا حصہ معاف کردینے سے وہ حصہ معاف اور ختم نہیں ہوتا ، بلکہ معاف کردینے کے باوجود وہ اپنے شرعی حصہ کا حقدار ہوتا ہے، جبکہ زندگی میں والد اگر اپنی جائیداد اولاد میں تقسیم کردے تو اس کی وجہ سے اولاد والد کی وراثت سے محروم نہیں ہوتی ،لہٰذ صورتِ مسئولہ میں سائل کی بہن کا صرف زبانی طور پر اپنا حصہ معاف کرنا شرعاً معتبر نہیں ہے، بلکہ وہ بدستور اپنے حقِ وراثت کا مطالبہ کر سکتی ہے۔
جبکہ سائل کا یہ کہنا کہ میری بہن نے والد کی زندگی میں اپنا حصہ مجھ سے لے لیا تھا،یہ تقسیمِ وراثت نہیں، بلکہ والد کی طرف سے یہ "ہبہ" (تحفہ یا گفٹ) شمار ہوگا، کیونکہ وراثت کا استحقاق مورث کی وفات کے بعد ہی شروع ہوتا ہے۔لہٰذا سائل پر لازم ہے کہ وہ اپنی بہن کو والد کے ترکہ سے اس کا مکمل شرعی حصہ ادا کرکے اخروی مشکلات سے سبکدوشی کی فکر کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملۃ حاشیۃ ابن عابدین: ‌الارث ‌جبري لا يسقط بالاسقاط اھ ( باب التحالف، ج: 8، ص: 116، ناشر: دار الفکر )-
کما فی شرح المجلۃ : المادۃ 1092- کما أن أعیان المتوفی المتروکۃ مشترکۃ بین الورثۃ علی حسب حصصھم کذلک یکون الدین الذی لہ فی ذمۃ شخص مشترکاً بینھم علی حسب حصصھم إلخ ( الکتاب العاشر : فی انواع الشرکات، ج: 4 ، ص: 27 ، ناشر: دار الکتب العلمیۃ )-
و فی الدر المختار : و) شرائط صحتها (في الموهوب أن يكون ‌مقبوضا ‌غير ‌مشاع مميزا غير مشغول) كما سيتضح اھ ( کتاب الھبۃ، ج: 5، ص688، ناشر: دار الفکر )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79313کی تصدیق کریں
0     49
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات