احکام وراثت

باپ کی زندگی میں انتقال کر جانے والے بیٹے کا میراث میں حصے کاحکم

فتوی نمبر :
79409
| تاریخ :
معاملات / ترکات / احکام وراثت

باپ کی زندگی میں انتقال کر جانے والے بیٹے کا میراث میں حصے کاحکم

، جنابِ عالی!
گزارشِ عرض یہ ہے کہ میں آ پ کے انتظامیہ سے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہنا چاہتی ہوں کہ ہم چار بھائی اور تین بہنیں ہیں،میرے والداوروالدہ کا انتقال 2019 میں ہوچکا ہے،جن میں سےمیرے دو بھائیوں کا انتقال بالترتیب 2009/2015 میں ہوگیا تھا،(مرحوم) رحیم کے تین بچے ،اور (مرحوم )عبدالکریم کے پانچ بچے ہیں ۔
میری گزارش ِ عرض یہ ہے کہ میرے والد کا مکان انکے نام پر لیز ہوا ہے،میرےایک بھائی اپنی مرضی سے ہمیں مکان کا حصہ تقسیم کررہے ہیں،جس پر ہم بھائی بہنوں کی رضامندی شامل نہیں ہے،براہِ مہربانی آپ انتظامیہ جائز حصہ مقرر کرکے ہمیں اطلاع کردیں ،تاکہ ہمیں اور ہمارے مستحقین کو جائزحصہ مل جائے،مکان کی کل مالیت(38 لاکھ )کی ہے۔
نوٹ: والد کے ورثاء میں بوقتِ انتقال دو بیٹے اور تین بیٹیاں موجود تھیں، اور جو بیٹے والد کی زندگی میں انتقال کر گئے ہیں،ان کی بیوہ اور بچوں کو اس میں حصہ دینا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جس بیٹے کا انتقال والد کی زندگی میں ہوجائے،تودیگر قریبی ورثاء کی موجودگی میں مرحوم بیٹے کی اولادشرعاً دادا مرحوم کے ترکے میں حصہ دار نہیں ہوتی ،لہذا سائلہ کے والد ِمرحوم کی زندگی میں جن دو بیٹوں کا انتقال ہوچکاہے،ان کی بیواؤوں اوراولاد کاشرعاً مرحوم کے ترکے میں حصہ نہیں، البتہ اگر سائلہ اور اس کے دیگر بہن بھائی عاقل وبالغ ہوں ،اور ترکے میں سے یا کوئی وارث اپنے ذاتی حصے سے مرحوم بھائیوں کی بیواؤوں اور ان کی اولاد کو کچھ دینا چاہے، تو شرعاً ایسا کرنا جائز بلکہ باعثِ اجر وثواب ہوگا،تاہم ایسا کرنا ان کے ذمہ لازم اور ضروری نہیں۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائلہ کے والدِ مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجودہ ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگاکہ مرحوم کے بوقتِ انتقال مذکور مکان سمیت جوکچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد،سونا، چاندی،زیورات،نقد رقم اور ہر قسم کاچھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ،اس میں سے سب سے پہلےمرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الاداہوتو وہ ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحو م نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(3/1)حصے کی حد تک اس پر عمل کریں،اس کے بعد جو کچھ بچ جائے،اس کے کل (7) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم کے ہر بیٹے کو دو(2) حصے ،جبکہ ہر بیٹی کوایک (1) حصہ دیا جائے -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ:وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقةً أو حكمًا كمفقود أو تقديرًا كجنين فيه غرة، ووجود وارثه عند موته حيًّا حقيقةً أو تقديرًا كالحمل، والعلم بجهل إرثه". ( كتاب الفرائض ٦/ ۷۵٦ ط:سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79409کی تصدیق کریں
0     484
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات