احکام وراثت

غیر شرعی تقسیم میں ایک وارث محروم کیے گئے ورثاء کو حصہ کیسے دے؟

فتوی نمبر :
79488
| تاریخ :
2024-11-23
معاملات / ترکات / احکام وراثت

غیر شرعی تقسیم میں ایک وارث محروم کیے گئے ورثاء کو حصہ کیسے دے؟

زید کا انتقال جون2012میں ہوا ورثا میں 2بیوہ 6ابن9بنت چھوڑے ہیں ۔کل جائیداد کی مالیت 7لاکھ 20ہزارہے اب ورثا میں شرعی قسیم کیسے ہوگی ۔ 2: اسوقت جائیداد کو صرف بھائیوں نے تقسیم کی ہے اور بیواؤں اور بیٹیوں کو محروم رکھا ہے اب کل جائیداد کی قیمت4320000لاکھ ہے اب صرف ایک بھائی اپنے ماں اور بہنوں کو حصہ دینا چاہتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کہ میں یعنی ایک بھائی اپنے بہنوں کو اس وقت کی قیمت کا حساب دےیا اب موجودہ قیمت سے حصہ دے؟اور ایک بھائی اپنے بہنوں کو کو شرعاً کیسے دے؟تفصیل کے ساتھ جواب ارسال کریں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ بیٹوں کی طرح بیٹیاں بھی اپنے والدین کےترکہ میں سے حصہ میراث کا شرعی حقدار ہوتی ہیں ، انہیں ا نکے حصہ میراث سے محروم کرنا شرعاً نا جائز بلکہ قابلِ مؤاخذہ جر م ہے ۔ لہذا سائل او ر اس کے بھائیوں کا والد کا ترکہ آپس میں تقسیم کرکے اپنی بہنوں اور بیواؤں کو ان کا شرعی حصہ نہ دینا ظلم ہونے کے ساتھ غیر شرعی طرز عمل تھا جس کی وجہ سے وہ سب گنہگار ہوچکے ہیں۔ لہذااولاً تو زید کے بیٹوں پر لازم ہے کہ اس غیر شرعی تقسیم کو ختم کرکے از سر نو مکمل ترکہ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق بیواؤں اور بیٹیوں سمیت تمام ورثاء کے درمیان اصول میراث کے مطابق تقسیم کرلیں۔
تاہم اگر سائل کے دیگر بھائی ازسر نو تقسیم پر کسی بھی صورت آمادہ نہ ہوں، لیکن سائل گلو خلاصی کیلئے اپنے حصہ میں سے دیگر ورثاء کا حصہ دینا چاہتا ہو، تو ایسی صورت میں سائل اور ان کے بھائیوں نے ترکہ کی مکمل رقم آپس میں برابری کے ساتھ تقسیم کیاہو اس طور پر کہ مرحوم کے کل ترکہ کو چھ برابر حصوں میں تقسیم کرکے ہر بھائی کو ایک ایک حصہ دیا گیا ہو، اور اب سائل کے والد مرحوم کی میراث میں سے جو چیز جائیداد پراپرٹی وغیرہ موجود ہو،تومجموعی ترکہ میں سے سائل کو ملنے والے چھٹے حصے میں سائل فقط آدھے حصہ کا حقدار ہے، جبکہ بقیہ آدھا حصہ کے آٹھ برابر حصہ کرکے آٹھواں حصہ دونوں بیواؤں کے درمیان برابر آدھا آدھا تقسیم کریں، جبکہ بقیہ سات حصوں کے برابر نو حصے بنا کرہر بہن کو ایک ایک حصہ دیدیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79488کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات