قرض

قرض اتارنے کے لئےمحکمے سے سود پر ایڈوانس تنخواہ وصول کرنا

فتوی نمبر :
80013
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض اتارنے کے لئےمحکمے سے سود پر ایڈوانس تنخواہ وصول کرنا

مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ! گذارش ہے کہ میں سرکاری ملازمت کرتا ہوں؟ مجھ پر کافی قرضہ ہے، باقی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ، جن کا قرض ہے ، وہ قرض کی واپسی کا شدت سے تقاضا کر رہے ہیں؟ اور واپسی کی دی جانے والی تاریخ بھی گزر چکی ہے ، اس صورتِ حال میں کیا میں اپنی تنخواہ ایڈوانس لے سکتا ہوں جس کے لیے مجھے سود بھی ادا کر نا پڑے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا اپنے محکمے سے سود پر ایڈوانس تنخواہ وصول کر ناشر عاً جائز نہیں، جس سے سائل کو اجتناب لازم ہے، بلکہ سائل کو چاہیے کہ قرضہ جات کی ادائیگی کے لیے اپنے اخراجات کو محدود کر کے یا کوئی جائز طریقہ اختیار کر کے کوئی بندو بست کرلے اور اسکے ساتھ " اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَاغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سَواک ‘‘اس دعاء کا کثرت سے اہتمام کرے، ان شاء اللہ امید ہے کہ اللہ تعالی آسانی فرمائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأُذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ ﴾الآية (البقرة: 279/278)
وفي الصحيح المسلم: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكِلَ الرِّيَا وَمُؤْكِلَهُ، قَالَ: قُلْتُ: وَكَاتِبَهُ، وَشَاهِدَيْهِ قَالَ: إِنَّمَا نُحَدِّثُ بِمَا سَمِعْنَا: الحديث (۳/1218) والله اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طہ ریاض عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80013کی تصدیق کریں
0     597
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات