احکام وراثت

مرحوم کے ذمہ جو قرض تھا، اس کو ترکہ سے منہا کرنا

فتوی نمبر :
80036
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

مرحوم کے ذمہ جو قرض تھا، اس کو ترکہ سے منہا کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد مرحوم نے اپنے ترکے میں دیگر جائیداد کے ساتھ تین دکانیں بھی چھوڑیں ہیں، اس طرح پر کہ مکان نمبر ایک کا کل سرمایہ اپنا تھا، اور دوسری میں سرمایہ کسی دوسرے شخص کا تھا، اور محنت اپنی تھی، جبکہ تیسری دکان کا آدھا سرمایہ اپنا اور آدھا سرمایہ کسی دوسرے کا تھا، یہ دکانیں والد صاحب کی اپنی ملکیت تھیں، اور پانچوں بیٹے اس میں کام کرتے تھے ،والد صاحب کی حیات میں بھی اور وفات کے بعد بھی کرتے رہے،پانچوں بھائی مرحوم کی بلڈنگ میں الگ الگ فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں،بیٹوں نے والد کے کاروبار کو مزید بڑھایا ،اور کاروبار بڑھانے کے لئے دکان نمبر سوم میں ورثاء کے علاوہ کسی اور کو شریک کیا، اور اس شریک کو مستقل طور سے ان کی آمدنی بھی دیتے رہے ،اب چند ماہ قبل حساب کیا تو معلوم ہوا کہ ان صاحب کا سرمایہ میں نقصان ہو چکا ہے، اب یہ نقصان کیا مرحوم کے ترکہ سے ادا کیا جائے؟
اور اول دکان کے شرکاء کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی نجی ضروریات کے لیے قرض اُٹھائے ہیں۔ جناب پوچھنا یہ ہے کہ اب تقسیم جائیداد کے وقت کون کون سے قرضے اور نقصان مشترکہ جائیداد اور ترکہ سے منہا کیے جائیں گئے اور کون کون سے نہیں؟ جبکہ ذاتی ضروریات کی بنا پر قرض لینے والوں کا کہنا ہےکہ ہم نے اپنی ضرورت مشتر کہ کاروبار کی آمدنی تقریباً ختم ہو جانے کیوجہ سے قرض لیکر ضرورت پوری کیا ہے۔ اس لیے یہ قرض میں مشترکہ ترکہ سے وصول ہونا چاہیئے، کیا شرعاً یہ مطالبہ درست ہے یا نہیں ؟ واضح رہے کہ دکان نمبر دو میں کچھ سرمایہ موجود ہے اور ان بھائی کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ میں نے اپنے نام لکھ کر لیا ہے اب اس سرمایہ کا بھی شریعت کی روشنی میں حل بتائیں کہ یہ سرمایہ ترکہ سے ہوگا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مرحوم کے ترکہ اور اس کے اندر ہونے والے اضافہ میں تمام ورثاء ہمارے یہاں سے جاری ہونے والے فتوی نمبر ۲۵۵۵۳ میں مذکور تفصیل کے مطابق حصہ دار ہیں۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف نکالنے کے بعد ترکہ سے صرف وہی قرضے منہا ہوں گے، جو مرحوم نے خود کسی سے لیے ہوں، یا وہ قرضے جو کسی وارث نے مشترکہ کاروباری یا نجی مقاصد کیلئے دوسرے شرکاء کی اجازت سے لیے ہوں ،اور جو قرضے کسی شریک نے ذاتی اغراض کیلئے اور دوسروں کی اجازت کے بغیر لیے ہیں ،تو ان کا اس سلسلہ میں مطالبہ کرنا درست نہیں ۔ اسی طرح جس بھائی نے دوکان کے اثاثوں کو اپنے نام کر دیا ہے اس کا یہ فعل بھی نا جائز اور حرام ہے اُسے بھی اپنے اس ناجائز مطالبہ سے احتراز لازم ہے۔ اس طرح مشترکہ کاروبار میں جو نقصان ہوا ہے اگر کسی شریک کی غفلت، اور کوتاہی اور بے پرواہی کی بناء پر ہوا ہے تو امانت ضائع کرنے کی وجہ سے وہی شخص اس نقصان کا بھی ذمہ دار ہوگا اور اس نقصان کو مشترکہ مال سے منہا نہیں کیا جائےگا۔
البتہ جو نقصان قدرتی آفات وغیرہ کی وجہ سے ہوا ہے اسے اس دوکان کے مشترکہ کاروبار سے برداشت کیا جائےگا اور اگر اصل میں بھی نقصان ہوا ہو تو اُسے بقیہ ترکہ سے بھی برداشت کیا جا سکتا ہے۔ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نادر جان لون عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80036کی تصدیق کریں
0     726
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات