قرض

کمپنی سے پیسے بطورِ قرض لیکرقسطوں پر ادائیگی کی صورت میں زائد رقم دینا

فتوی نمبر :
80305
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

کمپنی سے پیسے بطورِ قرض لیکرقسطوں پر ادائیگی کی صورت میں زائد رقم دینا

محترم جناب مفتی صاحب السلام علیکم! میں مزمل یعقوب پولانی بحیثیت مالک مندرجہ بالا اداره , گیس کا جنریٹر منگوا رہا ہوں ،جو کہ میری موجودہ فیکٹری کو چلانے کے لئے کار آمد اور مفید ہوگا، اس جنریٹر کی کل مالیت 1280۰0 ڈالر ہے، جو کہ بوقتِ موجودہ 86 سے 87 روپے کے درمیان تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ آٹھ ہزار(11008000 ) روپے ہوگی، میرے پاس اس جنر ٹیر کی ادائیگی کے لئے آدھی رقم موجود ہے، اور مزید آدھی رقم بطورِ قرض اورکس لیزنگ والوں سے لینا چاہتا ہوں ۔ اورکیس لیزنگ والے یہ رقم 3 سال کے لئے بطورِ قرض ادا کریں گے ،اور 36 قسطوں میں رقم کے علاوہ 1800000 زائد رقم وصول کریں گے۔
جبکہ ماہانہ قسط کی رقم کی مقدار 202889 ہے۔ مہربانی فرما کر میری رہنمائی کریں ،اور بتائیں کہ اس طرح سے پیسے کمپنی سے لینا اور قسطوں میں ادائیگی بمعہ زائد رقم کے شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور طریقہ کے موافق معاملہ کرنا تو خالص سودی معاملہ ہے، جو نا جائز و حرام اور واجب الاحتراز ہے۔ البتہ اگر مذکورکمپنی یا میزان بینک وغیرہ کو اس جنریٹر کی خریداری میں شریک کر لیا جائے ،اور وہ شراکت داری کے بعد اپنا شیئرز کم و بیش قیمت طے کر کے قسطوں میں سائل پر فروخت کر دے ،اور سائل طے شدہ قسطیں ادا کرتا ر ہے، اور کسی قسط کے مؤخر ہونے کی صورت میں مزید کوئی جرمانہ وغیرہ بھی وصول نہ کیا جائے، تو یہ معاملہ شرعاً بھی جائز اور درست شمار ہوگا۔ اور سائل کو ایسے ہی معاملہ کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم اھ (5/ 166) ۔
وفي تكملة فتح الملهم: عن فضالة بن عبيد موقوفا : (كل قرض جر منفعة فهو وجه من وجوه الربا) (إلى قوله) وتكون كل زيادة على القرض ربا، سواء اتضح لنا وجه الظلم فيها، أولم يتضح (إلى قوله) أن الرباحرام مطلقا، اھ(۱/ ۵۷۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 80305کی تصدیق کریں
0     731
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات