کفر و موجب کفر

ہندو سے دوستئ رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
80329
| تاریخ :
2024-12-31
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

ہندو سے دوستئ رکھنے کا حکم

آج میری ایک آن لائن بحث ہو رہی تھی ایک دوست کے ساتھ جو ہندو ہے اور وہ کہہ رہا تھا کہ اگر تم بھگوان سے کچھ مانگو وغیرہ، اور میں بار بار "ہم" کہہ رہا تھا۔ اب مجھے احساس ہو رہا ہے کہ "ہم" کو ہاں کے طور پر بھی لیا جا سکتا ہے، اور چونکہ اللہ کے علاوہ کسی سے کچھ نہیں مانگا جا سکتا اس لیے مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ کہیں میں نے کفر یا گستاخی تو نہیں کر دی اور اسلام کے دائرے سے باہر تو نہیں ہو گیا۔ براہِ کرم مجھے بتائیں کہ کیا میں اسلام کے دائرے سے باہر ہو گیا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنے ہندو دوست کے ساتھ ہونے والا مکالمہ ذکر نہیں کیا، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا۔ تاہم اگر سائل کے دوست نے سائل کو بھگوان سے کچھ مانگنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے اسے بھگوان سے مانگنے پر قائل کرنے کی کوشش کی ہو اور اس دوران سائل نے انہیں انکار کرنے کے بجائے فقط "ہم" کہہ کر گفتگو جاری رکھی ہو تو اس سے اگرچہ سائل دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوا، اس لیے اسے تجدیدِ ایمان اور نکاح کی ضرورت نہیں، تاہم سائل کا ہندو شخص سے دوستانہ مراسم رکھنا اور اس جیسے امور میں گفتگو کرنا درست طرزِ عمل نہیں، جس سے احتراز اور اس دوست سے فی الفور اپنا تعلق ختم کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تفسيرالمظهرى:لا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكافِرِينَ أَوْلِياءَ نهوا عن موالاتهم بقرابة او صداقة ونحو ذلك او عن الاستعانة بهم فى الغزو وسائر الأمور الدينية مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ فيه اشارة الى ان ولايتهم لا يجتمع ولاية المؤمنين لاجل منافاة بين ولاية المتعادين ففى ولاية الكفار قبح بالذات وقبح بالعرض بالحرمان عن ولاية المؤمنين اھ(سورة آل عمران (٣): آية ٢٨،ج:٢،ص:٣٣،ط:رشيديه)
وفي تفسيرالقرطبى:لا يتخذ المؤمنون الكافرين أولياء من دون المؤمنين ومن يفعل ذلك فليس من الله في شيء إلا أن تتقوا منهم تقاة ويحذركم الله نفسه وإلى الله المصير فيه مسألتان: الأولى- قال ابن عباس: نهى الله المؤمنين أن يلاطفوا الكفار فيتخذوهم أولياء، ومثله" لا تتخذوا بطانة من دونكم" وهناك يأتي بيان هذا المعنى. (فليس من الله في شيء) أي فليس من حزب الله ولا من أوليائه في شي الخ(سورة آل عمران (٣): آية ٢٨،ج: ٢،ص:٤١،ط:التراث)
وفي حاشيةابن عابدين:تحت(قوله وجاز عيادة فاسق) وهذا غير حكم المخالطة ذكر
صاحب الملتقط يكره للمشهور المقتدى به الاختلاط برجل من أهل الباطل والشر إلا بقدر الضرورة، لأنه يعظم أمره بين الناس، ولو كان رجلا لا يعرف يداريه ليدفع الظلم عن نفسه من غير إثم فلا بأس به اهـ.( ‌‌فصل في البيع،ج:٦،ص:٣٨٨،ط:سعيد)
وفی احکام القران للتھانوی:المعاملة مع الكفار على ثلاثة انحاء:وقال شيخنا في بيان القرآن إن المعاملة مع الكفار على ثلاثة أنحاء :أحدها الموالاة أي الموادة،و الثاني المداراة أي إظهار حسن الخلق لهم،و الثالث المواساة أي إيصال النفع إليهم بإعطاء المال ونحوه . أما الموالاة فلا تجوز بحال و هى المنهى عنها بقوله تعالى : ه لا تتخذوا اليهود والنصارى أولياء،بعضهم أولياء بعض،ومن يتولهم منكم فإنه منهم ، و بقوله تعالى: ( يا أيها الذين آمنوا لا تتخذوا عدوى و عدوكم أولياء اھ(سورۃ آل عمران،ج:٢،ص:١٥،ط:ادارة القران والعلوم الاسلامية)
وفیہا ایضاََ:المحبة لقرابة أو صداقة ليست من الموالاة : و إنما قيدنا بذلك لما قالوا :إن المحبة لقرابة أو صداقة قديمة أو جديدة خارجة عن الاختيار ، معفوة ساقطة عن درجة الاعتبار (ما لم تفض إلى مضرة في الدين) اھ(سورۃ آل عمران،ج:٢،ص:٩،ط:ادارة القران والعلوم الاسلامية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80329کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات