قرض

کیا کاروبار کے لیے سود پر قرض لینا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
80331
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

کیا کاروبار کے لیے سود پر قرض لینا جائز ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے بینک سے سود پر قرضہ لیا ہے، اسلام میں یہ حرام ہے ، لیکن اس کے بغیر میرے پاس اپنا کاروبار کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے، میں ایک سال سے کاروبار کر رہا ہوں، اور ہر ماہ قسط ادا کرتا ہوں،اب میں اس کاروبار کو بیچنا چاہتا ہوں، کیونکہ میں دوسرا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں ، اب اگر میں کاروبار بیچتا ہوں، تو میرے پاس ہے ،جو بینک سے قرضہ کے طور پر لی ہے، میں پورا قرضہ واپس کرنا چاہتا ہوں ،لیکن اگر میں سب واپس کرتا ہوں، تو میرے پاس کاروبار شروع کرنے کے لیے کوئی رقم نہیں بچتی، میں کیا کروں، کیونکہ مجھے علم ہے کہ سود اللہ عظیم سے لڑنا ہے ،اور اس کے پیغمبر سے لڑائی ہے، کیا کوئی ایسی جگہ ہے جہاں سے سود سے پاک قرضہ مل سکے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرض لے کر کاروبار کرنا شرعاً کوئی ضروری نہیں، اور پھر سودی معاملات اختیار کر کے کاروبار کرنا تو بلاشبہ ناجائز اور حرام ہے، سائل پر لازم ہے کہ سودی معاملہ ختم کرے، اور بینک کی تمام واجب الاداء رقم اُسے واپس کرے۔
اور اگر کوئی شخص یا ادارہ اسے بلا سود قرض دینے کے لیے آمادہ ہو تو ان سے قرض لینے کے بعد کاروبار کیا جا سکتا ہے، ورنہ کوئی جائز اور مناسب ملازمت اختیار کی جا سکتی ہے۔ والله أعلم بالصواب!

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ (آل عمران: 130)۔
وفي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: "هم سواء". رواه مسلم (2/ 134) ۔
وفي الدر المختار: وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام اھ (5/ 166)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اشفاق عبد الحمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80331کی تصدیق کریں
0     1048
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات