قرض

قرض دار کا قرض وقت پر ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں کی رضامندی سے طہہ شدہ مقدار سے زیادہ لینا

فتوی نمبر :
80336
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض دار کا قرض وقت پر ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں کی رضامندی سے طہہ شدہ مقدار سے زیادہ لینا

محترم مفتی صاحب السلام علیکم!
گزارش یہ ہے کہ ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ میرا کمبل کا کام ہے، ہمارے کام میں مال کے ۴۵ دن کے ریٹ الگ ہوتے ہیں، ۹۰ دن کے ریٹ الگ ہوتے ہیں، ۱۲۰ دن کے ریٹ الگ ہوتے ہیں۔
میں نے ایک شخص کو ۴۵ دن کا ادھارپر مال بیچا تھا ،اس نے ۹۰ دن میں بھی پیسے نہیں دیے، میں نے بہت اصرار کیا اور کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ ۴۵ دن اور ۹۰ دن کے ریٹ الگ الگ ہوتے ہیں، آپ نے ۱۲۰ دن میں بھی رقم نہیں دی ہے۔ اب ریٹ بڑھ جائیں گے، تو اس شخص نے کہا آپ ریٹ بڑھا دو میرے پاس پیسے نہیں ہے، اور اب میں کچھ عرصے بعد دے دوں گا، اب اس کو مال دیے ہوئے تقریباً ایک سال سے اوپر ہو گیا ہے۔
مسئلہ نمبر۱: یہ ریٹ زیادہ لینا جائز ہے کہ نہیں؟ شرعی طور پر رہنمائی فرمائیں۔
۲: اس شخص کے لیٹ رقم دینے کی وجہ سے مجھے کافی نقصان ہوا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرض دار کا بلاوجہ ادائیگئ قرض میں ٹال مٹول سے کام لینا اگرچہ ظلم اور گناہ کی بات ہے، جس پر احادیثِ مبارکہ میں وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اس لئے اُسے اپنے مذکور ناجائز طرز ِعمل سے احتراز لازم ہے، مگر جو ریٹ طے ہوئے تھے ،قرض خواہ کے لئے اس سے زائد کا مطالبہ کرنا جائز نہیں، اس سے بھی احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله سبحانه وتعالى: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)۔
وفي مصنف عبد الرزاق: عن بن سيرين قال استقرض رجل من رجل خمس مئة دينار على أن يفقره ظهر فرسه فقال بن مسعود ما أصبت من ظهر فرسه فهو ربا اھ (8/ 145)۔
وفي تكملة فتح الملهم: عن فضالة بن عبيد موقوفا : (كل قرض جر منفعة فهو وجه من وجوه الربا) اھ(۱/ ۵۷۵)۔
وفي صحيح مسلم للنيسابوري: عن أبى هريرة أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال «مطل الغنى ظلم وإذا أتبع أحدكم على ملىء فليتبع». (5/ 34)۔
وفي بحوث في قضايا فقهية معاصرة: والمعلوم أن طلب الزیادة فی الثمن لیزید فی الأجل لا یجوز لکونه اھ (ص: ۲۳۵)۔
وفيھا أیضا: هذا القسم من الدين المؤجل في مقابل الزمان غير جائز شرعا في رأى عامة الصحابة والتابعين وائمة المذاهب الأربعة لأنہ شبيه بالزيادة الربوية ولأنه جعل للزمان مقدارا من الثمن بدلا منه لانه فى حالة الزيادة الربوية الظاهرة لما زاد له في الزمان اھ (ص: ۲۳۵) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مسعود الرحمن یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80336کی تصدیق کریں
0     1152
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات