احکام وراثت

ایک بیٹے نے ترکہ کے مکان کو گرا کر از سرِ نو مکان تعمیر کیا تو ترکہ کی تقسیم کس حساب سے ہوگی ؟

فتوی نمبر :
81102
| تاریخ :
2025-02-01
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ایک بیٹے نے ترکہ کے مکان کو گرا کر از سرِ نو مکان تعمیر کیا تو ترکہ کی تقسیم کس حساب سے ہوگی ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد کا انتقال ہو گیا تھا، جن کے ورثاء میں: بیوہ، تین بیٹے ، اور ایک بیٹی تھی، والد کےا نتقال کے بعد گھر کو مکمل طور پر گرا کر ایک بیٹے نے از سرِ نو تعمیر کیا اور کسی دوسرے وارث سے صراحۃًاجازت وغیرہ نہیں لی، اب ترکہ کی تقسیم کے وقت بھائی کا مطالبہ ہے کہ آج کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے مجھے تعمیر کی رقم دی جائے اور بقیہ رقم بطورِ ترکہ تقسیم کی جائے، اس مطالبےکا شرعی طور پر کیا حکم ہے؟ جب کہ والدہ کا بھی انتقال ہوگیا ہے۔
نوٹ: مذکور مکان سائل نے خود تعمیر کرایا تھا، اور تمام ورثاء سے اگر چہ صراحۃً اجازت نہیں لی، لیکن مکان کی تعمیر پر سب کی اتفاقیہ رائے تھی اور تعمیر کے وقت گھر میں کام کرنے اور مشاورت میں سب شریک ہوتے تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر چہ سائل نے دیگر ورثاء سے صراحۃً اجازت نہ لی ہو، اور نہ ہی انہوں نے تعمیر کرنے کی صراحۃً اجازت دی ہو، لیکن تمام ورثاء کا تعمیر کے وقت متفق ہونا اور تعمیر کے دوران سب کا مشاورت میں شریک ہونا دلالۃً اجازت ہی تصور کی جائے گی، لہذا سائل نے اس وقت جو رقم تعمیر پر لگائی ہے، صرف وہ رقم دیگر بہن بھائیوں پر قرض ہوگی، جس کی ادائیگی کرنے کے بعد بقیہ ترکہ تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصول ِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ اور غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا ، چاندی، زیورات، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز وسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، اس میں سےسب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ مرحوم نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ، اس کے کل سات حصے بنائے جائیں، جن میں سے مرحوم کے ہر بیٹے کو دو حصے، اور بیٹی کو ایک حصہ دیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : ( عمر دار زوجتہ بمالہ بإذنھا فالعمارۃ لھا و النفقۃ دین علیھا) لصحۃ أمرھا (و لو) عمر ( لنفسہ بلا إذنھا فالعمارۃ لہ) و یکون غاصبا للعرصۃ فیؤمر بالتفریغ یطلبھا ذالک الخ
و فی الشامیۃ تحت : (قولہ عمر دار زوجتہ) علی ھذا التفصیل عمارۃ کرمھا و سائر أملاکھا جامع الفصولین و فیہ عن العدۃ کل من بنی فی دار غیرہ بأمرہ فالبناء لآمرہ و لو لنفسہ بلا أمرہ فھو لہ و لہ رفعہ إلا أن یضر بالبناء فیمنع و لو بنی لرب الارض بلا أمرہ ینبغی أن یکون متبرعا (إلی قولہ) (قولہ و النفقۃ دین علیھا) لأنہ غیر متطوع فی الإنفاق فیرجع علیھا لصحۃ أمرھا الخ (ج 6 ، ص 747 ، ط : سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81102کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات