احکام وراثت

والد کے بعد بہن کی شادی کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟

فتوی نمبر :
82396
| تاریخ :
2025-04-29
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کے بعد بہن کی شادی کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟

وراثت کی تقسیم کے متعلق سوال ہے کہ اگر ایک بہن کی شادی نہیں ہوئی ہو تو اس کی شادی کے خرچ کی رقم بہن بھائی اپنی خوشی سے اپنے حصے میں سے دیں گے یا وراثت کی تقسیم سے پہلے اس کی شادی کا خرچ نکال کر پھر وراثت تقسیم ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر غیر شادی شدہ بہن کے پاس اپنا مال موجود ہو، خواہ وہ وراثت سے ملا ہو یا کسی اور جائز ذریعے سےحاصل ہواہو، تو اس کی شادی کے اخراجات اسی کے مال سے کیے جائیں گے، ترکہ تقسیم کرنے سے پہلے اس کی شادی کے اخراجات ورثاء کی رضامندی کے بغیر ترکہ سے منہا کرنا شرعاً درست نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے۔
البتہ اگر تقسیم ترکہ سے قبل تمام عاقل بالغ ورثاء باہمی رضامندی سے اپنی بہن کی شادی کے لیے اخراجات منہا کرنا چاہیں یا تقسیم کے بعد ہروارث اپنے حصہ میں سے کچھ رقم غیر شادی شدہ بہن کی شادی کے لیے دینا چاہیں، تو یہ احسان اور صلہ رحمی کے زمرے میں آئے گا،جوناصرف باعث اجروثواب ہے، بلکہ اس کی ترغیب دی گئی ہے، لیکن کسی وارث کو اس پر مجبور کرناجائزنہیں ، جس سے احترازلازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی دررالاحکام:شركة الملك هي كون الشيء مشتركا بين أكثر من واحد، أي مخصوصا بهم بسبب من أسباب التملك المبينة في المادة كالاشتراء والاتهاب أي قبول الهبة تقسیم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابها بنسبة حصصهم، يعني إذا كانت حصص الشريكين متساوية أي مشتركة مناصفة فتقسم بالتساوي وإذا لم تكن متساوية بأن يكون لأحدهما الثلث وللآخر الثلثان فتقسم الحاصلات على هذه النسبة؛ لأن نفقات هذه الأموال هي بنسبة حصصهما، انظر المادةاھ(3/26)۔
و فی دررالحکام : (كل واحد من الشركاء في شركة الملك أجنبي في حصة الآخر و لا يعتبر أحد وكيلا عن الآخر فلذلك لا يجوز تصرف أحدهما في حصة الآخر بدون إذنه، الخ (1/96)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82396کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات