کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرا م اس مسئلہ کے بارے میں کہ تقریباً آج سے سات آٹھ سال قبل میرے شوہر کا روزگار وغیرہ ختم ہوگیا تھا ، اور میرے پاس رہائش و غیرہ کا کوئی انتظام نہیں تھا ، تو میرے دو بھائیوں ( نصیر احمد اور محمد وسیم ) نے مجھے ایک مکان خرید کر دیا ، اور یہ بتا کر دیا کہ یہ تیرا گھر ہے ، ہم نے تجھے دیدیا ہے ، وہ گھر دو منزلہ تھا ، لہذا میں اسی وقت اس گھر میں شفٹ ہوگئی ، اور دوسری منزل کرایہ پر دیدیا ، جس کا کرایہ ابھی تک میں خود وصول کرتی رہی ، میں نے وہ گھر بیچ دیا جس کے بعد میرے ایک بھائی محمد وسیم نے مجھ سے تیس لاکھ 3000000 بطورِ قرض لیے ، اور کہا کہ کچھ عرصہ بعد دیدوں گا ، اب جب قرض ادا کرنے کا وقت آیا ہے تو اس نے قرض کی ادائیگی سے انکار کردیا ہے ، اور کہتا ہے کہ یہ پیسے آپ کو نہیں ملیں گے ، اور گھر فروخت ہونے کے بعد باقی ماندہ رقم کے متعلق کہتاہے کہ وہ تمہارے ابو کی وراثت شمار کرلو ۔ اب وہ قرض رقم اور والد کی وراثت میں حصے کی ادائیگی کا منکر ہے ، جبکہ اس بھائی نے میرے دوسری بہن کو حصہ دیا ہے ۔
نوٹ! مکان دینے والے دو بھائیوں ( نصیر احمد اور محمد وسیم ) میں سے بڑے بھائی نصیر سے بات ہوئی ،وہ اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ مذکورہ مکان بہن کو بطورِ ملکیت ہبہ کیا تھا ، اور اس وقت بہن سے قرض یا وراثت کے حصہ دینے کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی ، جبکہ دوسرا بھائی محمد وسیم دار الافتاء آنے اور اپنا مؤقف دینے پر راضی نہیں ہے ۔
سوال میں ذکر کردہ وضاحتی نوٹ کے مطابق جب سائلہ کے دونوں بھائیوں ( نصیر احمد اور محمد وسیم ) نے مذکور مکان دیتے وقت قرض کی یا وراثت کی صراحت نہیں کی تھی، تو سائلہ اس مکان کی مالک بن گئی تھی، لہذا اب مذکور مکان کو وراثت قرار دیتے ہوئے مسمیٰ محمد وسیم کا قرض واپس کرنے سے انکار کرنا شرعاً جائز نہیں ، بلکہ اس پر لازم ہے کہ اپنی بہن سے لیا گیا قرض جلد از جلد اس کئ حوالے کرتے ہوئے اخروی پکڑ سے سبکدوشی کی فکر کرے ، جبکہ بوقتِ ضرورت اپنے حق کی وصولیابی کی خاطر سائلہ قانونی چارہ جوئی کی بھی مجاز ہوگی ۔
کما فی الدر المختار : ( و تتم ) الھبۃ ( بالقبض ) الکامل ( و لو الموھوب شاغلاً لملک الواھب لا مشغولاً بہ ) و الأصل أن الموھوب إن مشغولاً بملک الواھب منع تماماً إلخ
و فی رد المحتار تحت ( قولہ بالقبض ) فیشترط القبض قبل الموت و لو کانت فی مرض الموت للأجنبی کما سبق فی کتاب الوقف کذا فی الھامش ( قولہ بالقبض الکامل ) و کل الموھوب لہ رجلین بقبض الدار فقبضاھا جاز خانیۃ إلخ ( کتاب الھبۃ، ج 5، ص 690، ط سعید )-
و فی الدر المختار أیضاً : ھی علم بأصول من فقہ و حساب تعرف حق کل من الترکۃ إلخ
و فی رد المحتارتحت ( قولہ ھی علم بأصول ) أی قواعد و ضوابط تعرف أی تلک الأصول حق کل أی واحد من الورثۃ أی قدر ما یستحقہ من الورثۃ إلخ کتاب الفرائض، ج 3، ص 757، ط سعید )-
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2