قرض

تعمیرِ مسجد کیلئے بینک کا منافع بطورِ قرض لینے کا حکم

فتوی نمبر :
82580
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

تعمیرِ مسجد کیلئے بینک کا منافع بطورِ قرض لینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی کا کاروبار دوبئی اور کراچی میں ہے دوبئی میں اقامہ اور کاروبار کے اجازت نامہ کے لئے اسے امارات اسلامی بینک اور دوسرے بینک میں زرِضمانت کے طور پر اچھی خاصی رقم جو یورو اور دراہم اور ڈالرز کی صورت میں تھی، رکھوانی پڑی، امارات اسلامی بینک اور دوسرے بینک نے اس رقم پر منافع ادا کیا اور امارت اسلامی بینک والوں کا کہنا ہے کہ ہمارا منافع شرعاً حلال ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ منافع کی رقم اس آدمی کے پاس اکاؤنٹ میں رکھی ہوتی ہے، اگر کوئی شخص مسجد و مدرسے کی تعمیر کے لئے اس رقم کو براہِ راست استعمال کرے یا اس رقم میں سے قرض لے کر اس کو تعمیر میں استعمال کرے اور بعد میں انتظام ہونے پر قرض واپس ادا کر دے تو شرعاً کوئی حرج تو نہیں ؟ بینوا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہماری معلومات کے مطابق مذکور بنکوں کا پورا طریقہ کار اور کاروبار اصولِ شریعت کے موافق اور مکمل اسلامی نہیں۔ تاہم اگر متعلقہ بنک منیجر اور دیگر سینئر آفیسر یا شرعی ایڈوائز مذکور منافع کے ذریعۂ حصول کی بھی وضاحت کر دیں تو اس وضاحت پر کسی بھی معتمد دارالافتاء سے حکمِ شرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس سے پہلے احتیاط کا تقاضہ یہ ہے کہ ایسی رقوم کو اپنی یا تعمیر مسجد و مدرسہ کی ضروریات میں خرچ کرنے کی بجائے کسی واقعی مستحق کو مالکانہ قبضہ کے ساتھ دیدی جائیں۔ پھر وہ شخص اسے تعمیر مسجد وغیرہ میں خرچ کرے یا نہ کرے، اس کے لئے بہر دو امور جائز اور درست ہیں، البتہ ضرورتِ شدیده میں اس رقم کو مذکور تعمیرات کے لئے بطورِ قرض لینے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیۃ: قال تاج الشریعۃ: اما لوانفق فی ذلک مالا خبیثاً ومالاً سببہ الخبیث والطیب فیکرہ لان اللہ لایقبل الا الطیب فیکرہ تلویث بیتہ بمالایقبلہ اھ(1/658)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82580کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات