احکام وراثت

اپنی زندگی میں جائیداد صرف بیٹے کے نام کرنے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
82664
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

اپنی زندگی میں جائیداد صرف بیٹے کے نام کرنے کی شرعی حیثیت

اپنی مرضی سے ایک مکان جس کی قیمت 400 روپے ہے، اپنے بیٹے کے نام کرنا چاہتا ہوں ،اور اپنی بیٹی کو ایک لاکھ نقد رقم دینا چاہتا ہوں، میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہوں، بعد میں جو کچھ میرے پاس ہوگا، وہ میرے بیٹے کا ہوگا، میری بیٹی کوئی دعوی نہیں کرے گی ،آیا یہ عمل کیسا ہے شریعت کی رو سے؟ برائے مہربانی مشورہ عنایت فرمائیں ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے پہلے ہر شخص اپنے مال وجائیداد کا تنہا مالک ہے، وہ اس میں اپنی مرضی سے جیسے چاہے تصرف کر سکتا ہے،نیز اس حال میں وہ جس کسی کو جو کچھ دیتا ہے ،وہ شرعاً ہبہ (گفٹ ) کہلاتا ہے ،جس کے تام ہونے کے لئے قبضہ شرط ہے ،اور اولاد میں ہبہ کے اندر برابری رکھنا مستحب اور بہتر ہے، اس کے بعد واضح ہو کہ شخصِ مذکور اپنی مرضی سے بغیر کسی جبر و اکراہ کے اپنا مذکور مکان اپنے بیٹے کو ہبہ کرنا چاہتا ہو تو اس سلسلہ میں محض نام کر دینا کافی نہیں، بلکہ اسے چاہیئے کہ اپنا قبضہ ختم کرکے مالکانہ قبضہ کے ساتھ یا مذکور مکان اس میں موجود جمیع سامان سمیت اسے ہبہ کردے، اسی طرح بیٹی کو بھی اس کی رقم پر باضابطہ مالکانہ قبضہ دیدے،تاکہ شرعاً بھی یہ ہبہ درست ہو سکے، پھر اگر مذکور شخص کی کوئی اور جائیداد وغیرہ نہ ہو اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر رہے، تو وہ جو کچھ کما کر لائیں گے ،تو بیٹے کی عیالداری میں معاون ہونے کی وجہ سے وہ سب کچھ بیٹے کا ہی کہلائے گا، جس میں کسی کا دعویٰ کرنا شرعاً درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الهداية شرح البداية: وتصح بالإيجاب والقبول والقبض (3/ 224)۔
و في الدر المختار: و في الخانية لا بأس بتفضيل بعض الأولاد في المحبة لأنها عمل القلب، وكذا في العطايا إن لم يقصد به الإضرار، وإن قصده فسوى بينهم يعطي البنت كالابن عند الثاني وعليه الفتوى ولو وهب في صحته كل المال للولد جاز وأثم اھ (5/ 696)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82664کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات