احکام وراثت

بیوی کا مرحوم شوہر کی طرف سے ملنے والے حصے بیٹی کو ہبہ کرنا اور شوہر اول سے اس کے بیٹوں کا اس میں شراکت داری کا دعوی کرنا

فتوی نمبر :
82665
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیوی کا مرحوم شوہر کی طرف سے ملنے والے حصے بیٹی کو ہبہ کرنا اور شوہر اول سے اس کے بیٹوں کا اس میں شراکت داری کا دعوی کرنا

کیا فرماتے ہیں حضرات مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت جس کے پہلے شوہر سے دو لڑکے تھے، اس کا انتقال ہوا، اس عورت نے دوسری شادی کر لی، جس سے دو لڑکے اور ایک لڑکی پیدا ہوئی ، لڑکے دونوں فوت ہوئے ،اور وہ لڑکی زندہ ہے، ابھی دوسرے شوہر کا بھی انتقال ہوا، جس کی میراث تقسیم ہوئی ، تو اس عورت نے اپنا حصہ جو آٹھ بنتا ہے، قبضہ میں لے کر یہ تمام حصہ اپنی میراث سے اس لڑکی کو گواہوں کی موجودگی میں ہبہ کر دیا، اس پر اس سے با ضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دیدیا، اب وہ لڑ کے جو پہلے خاوند سے تھے، اس مال میں شراکت کا دعوی کرتے ہیں، تو شریعت میں اس کا کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مذکورہ خاتون کا اپنا ذاتی مال و اسباب یا اس سے اپنے خاوند مرحوم کی طرف سے ترکہ میں سے جو حصہ ملا ہے، یہ خالص اس کا حق ہے، اس میں کسی دوسرے کی کوئی شراکت داری نہیں ،پھر جب اس نے اپنی مرضی و خوشی سے بلا جبر و اکراہ کے یہ سب اپنی بیٹی کے قبضہ میں دے دیا ،تو اگرچہ سب اولاد میں برابر تقسیم کرنا اس کے لئے بہتر تھا، مگر یہ دینا شرعاً صحیح اور درست ہو چکا ہے، اب وہ مذکورہ بیٹی ہی اس تمام مال و اسباب کی مالک ہے، اس کے ساتھ شراکت داری کے سلسلہ میں سوتیلے بھائیوں کا مذکور دعویٰ شرعاً درست نہیں،انہیں اپنے مذکور نا جائز دعوی سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فضل اکبر حاجی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82665کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات