احکام وراثت

پوتوں اور پوتیوں میں ترکہ کی تقسیم بصورتِ مناسخہ

فتوی نمبر :
82915
| تاریخ :
2025-05-22
معاملات / ترکات / احکام وراثت

پوتوں اور پوتیوں میں ترکہ کی تقسیم بصورتِ مناسخہ

السلام علیکم: جناب مفتی صاحب! ایک 80 گز کا مکان جو کہ ہماری دادی اختر بیگم کے نام پر ہے، اور اس کے لیز کے پیپر بھی دادی کے نام پر موجود ہیں، دادا نے مکان دادی کے نام پر اپنی زندگی میں کر دیا تھا، دادی کے چار بچے ہیں: دو بیٹے، اور دو بیٹیاں جو کہ سوتیلی ہیں، دادا نے جب دوسری شادی کی تو یہ دو بیٹیاں دادی اپنے ساتھ لے کر آئی تھی، دونوں بیٹیاں حیات ہیں، جبکہ بیٹے انتقال فرما چکے ہیں، بڑا بیٹا محمد عظیم جبکہ چھوٹے بیٹا محمد ندیم تھا، اور بڑی بیٹی شمیم اور چھوٹی بیٹی نسیم ہیں ، اور دادا نے ایک وصیت بھی چھوڑی ہوئی ہے کہ میرے بعد یہ مکان میری بیوہ کا ہے، اور میری بیوہ کے بعد یہ مکان میرے بڑے بیٹے محمد عظیم کا ہوگا، محمد عظیم ہی اس مکان کا مالک اور قابض ہوگا اور اس کا کوئی دعوی دار نہ ہوگا، براہ مہربانی اس میں آپ ہماری شرعی حیثیت سے مدد فرمائیں ، اس مکان پر بیٹے کی اولاد کا کیا حصہ ہوگا اور ان سوتیلی بیٹیوں کا کیا حق ہوگا ؟ شکریہ
اور جناب مفتی صاحب ! ایک بات اور بتا تا چلوں کہ دونوں بیٹوں کا انتقال دادی سے پہلے ہو چکا ہے۔
مذکور مکان دادی کے صرف نام کیا ہوا تھا ، مالکانہ قبضہ اور تصرف کا اختیار نہیں تھا، سب سے پہلے دادا بدن خان کا انتقال ہوا ، جس کے ورثاء میں بیوہ اختری بیگم اور دو بیٹے محمد عظیم اور ندیم موجود تھے، پھر بیٹے ندیم کا انتقال ہوا جس کے ورثاء میں والدہ، بیوہ عظمیٰ کوثر، چار بیٹے: حارث ،طلحہ ،حمزہ، رضا اور ایک بیٹی بسمہ موجود تھی، پھر دوسرے بیٹے عظیم کا انتقال ہوا جس کے ورثاء میں والدہ، بیوہ سعیدہ، دو بیٹے: حسام ،احتشام اور پانچ بیٹیاں: تہنیلہ،نیلمہ، طو جی، بشریٰ، قفہ موجود تھی، پھر بیوہ دادی کا انتقال ہوا، جس کے ورثاء میں دو بیٹیاں: شمیم، نسیم اور چھ پوتے اور چھ پوتیاں موجود ہے۔ دادا کے ترکہ میں دو گھر ہیں، ان کی تقسیم ورثاء میں کس طرح ہوگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کوئی چیز محض کسی کے نام کرنے یا ز بانی طورپر کسی کو دیدنے سے شرعاً اس کی ملکیت نہیں بنتی، جب تک اسے اس چیز پر مالکانہ قبضہ اور تصرف کا اختیار نہ دیا جائے ، لہذا سائل کے مرحوم دادا نے اگر چہ مذکور مکان اپنی بیوی کے فقط نام کیا تھا، باقائدہ مالکانہ قبضہ نہیں دیا تھا تو دادی مرحومہ اس مکان کی مالک نہیں بنی، بلکہ بدستور مذکور مکان سائل کے دادا مرحوم کی ملکیت میں رہ کر ان کے انتقال کے بعد ورثاء میں تقسیم کرنا لازم ہے، جبکہ دادا مرحوم کا ورثاء کے حق میں وصیت کرنا شرعاً درست اور معتبر نہیں لہذا یہ وصیت شرعاً کا لعدم ہے، اور ورثاء پر اس وصیت کے مطابق عمل کرنا لازم نہیں، جبکہ سائل کی سوتیلی پھو پھیاں بھی اپنی والدہ کے ترکہ میں حقدار ہوں گی ( جیساکہ آگے آرہاہے )
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے مرحوم دادا کا ترکہ ان کےموجود ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ اور غیرمنقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کر نے کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ کل ترکہ سے ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3 /1) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل دس ہزار تین سو اٹھاسٹھ (10368) حصے بنائے جائیں، ، جن میں سے مرحوم کی ہر بہو کو پانچ سو ستاسٹھ (567 ) حصے، اور ہر پوتے کو آٹھ سو اٹھارہ (818 ) حصے ، جبکہ ہر پوتی کو چار سو نو (409 ) حصے، اور سائل کی سوتیلی پھو پھیوں میں سے ہر ایک کو نو سو چھتیس (936 ) حصے دیدیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ: والقبض لا بد منه لثبوت الملك، وقال مالك: يثبت الملك فيه قبل القبض اعتبارا بالبيع، وعلى هذا الخلاف الصدقة، ولنا قوله: "لا تجوز الهبة إلا مقبوضة" والمراد نفی الملك، لأن الجواز بدونه ثابت، ولأنه عقد تبرع، وفی إثبات الملك قبل القبض إلزام المتبرع شيئا لم يتبرع به، وهو التسليم فلا يصح، الخ ( کتاب الھبۃ، ج 3، ص 222، ط: دار إحیاء التراث العربی )-
وفی الھندیۃ: ولا تجوز الوصية للوارث عندنا إلا أن يجيزها الورثة، ولو أوصى لوارثه ولأجنبی صح فی حصة الأجنبی ويتوقف فی حصة الوارث على إجازة الورثة إن أجازوا جاز وإن لم يجيزوا بطل، ولا تعتبر إجازتهم فی حياة الموصی حتى كان لهم الرجوع بعد ذلك، كذا فی فتاوى قاضی خان، اھ ( كتاب الوصايا، الباب الأول فی تفسير الوصية وشرط جوازها وحكمها، ج 6، ص 90، ط: مکتبۃ ماجدیۃ )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82915کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات