السلام علیکم ! میرا سوال یہ ہے کہ میرا سسر ایک پراپرٹی خریدنا چاہ رہے ہیں، جس میں وہ میری بیوی کا سونا فروخت کر کے انویسٹمنٹ کریں گے اور مکمل دستاویزات کے ساتھ لکھوائیں گے کہ اس پراپرٹی میں اتنی رقم میری بیوی کی لگی ہوئی ہے، تو کیا ان کے انتقال کے بعد جب پراپرٹی میں حصہ تقسیم ہوگا، وہ کس حساب سے ہوگا؟ میرے دو سالے اور دو سالیا ہیں، جس میں سے ان کے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی بھی کچھ رقم انویسٹ ہوگی، براہِ کرم اس کا جواب عنایت فرما دیجیئے۔
صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کی بیوی اپنا سونا فروخت کر کے اس کی رقم بطورِشرکت اپنے والد کو دے رہی ہو اور والد اس رقم کو پراپرٹی خریدنے میں خرچ کر دے، تو اس کے انتقال کے بعد اس پراپرٹی میں سائل کی بیوی اس وقت کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے اپنے حصۂ وراثت کے علاوہ اپنی رقم کی بقدر بھی اس پراپرٹی میں شریک اور حصہ دار ہوگی۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0