احکام وراثت

زندگی میں جائیداد سے اپنی اولاد کو محروم رکھنا

فتوی نمبر :
83036
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

زندگی میں جائیداد سے اپنی اولاد کو محروم رکھنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی دو بیویاں ہوں ،اور پہلی بیوی اور اس کے بچوں کے ساتھ مل کر شوہر جائیداد بناتا ہے، اور کچھ عرصے بعد ان کو الگ کر دیتا ہے، اور دوسری اہلیہ اور اس کے بچوں کو ساتھ رکھ لیتا اور جائیداد بھی وہی استعمال کرتے ہیں اور پہلے بیوی بچوں کو اس جائیداد سے محروم کر دیتے ہیں، آخر میں وہ شوہر فالج کی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے، اور جائیداد دوسری بیوی بچوں کے نام کر دیتا ہے، شریعت کی روشنی میں شوہر کا یہ فیصلہ کہاں تک مؤثر ہے؟ برائے مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ اپنی صحت والی زندگی میں ہر شخص اپنے مال وجائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، جسے جتنا چاہے دے سکتا ہے، مگر شخصِ مذکور کا اپنی پہلی بیوی اور اس کی اولاد کو اپنی جائیداد سے بالکل محروم رکھنا اور سارا مال ومتاع دوسری بیوی اور اس کی اولاد کو دیدینا بلاشبہ گناہ کی بات ہے۔ اور اس طرح بلا تقسیم وقبض محض کاغذات میں لکھ دینے سے وہ شرعاً مالک بھی نہیں بنے اور وہ اپنے اس طرزِ عمل کی وجہ سے گنہگار ہوا ہے۔ اس پر لازم ہے کہ وہ اپنی پہلی اولاد ( جس نے اس جائیداد وغیرہ کے حصول میں والد کی معاونت بھی کی ہے ا) کو بھی برابر حصہ دے، تاکہ مواخذۂ اخروی سے سبکدوشی ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: وقال على الفريضة الشرعية قسم على ذكورهم وإناثهم بالسوية هو المختار (4/ 444)۔
و في الدر المختار: و في الخانية لا بأس بتفضيل بعض الأولاد في المحبة لأنها عمل القلب، وكذا في العطايا إن لم يقصد به الإضرار، وإن قصده فسوى بينهم يعطي البنت كالابن عند الثاني وعليه الفتوى (5/ 696)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مصباح الدین نجم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83036کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات