احکام وراثت

زندگی میں بیٹیوں کو جائیداد دینے کے متعلق حکم

فتوی نمبر :
83182
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

زندگی میں بیٹیوں کو جائیداد دینے کے متعلق حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صورت مسئلہ یہ ہے کہ زید کی دو لڑکیاں تھیں ،ان کو حق بھی انہوں نے اپنی زندگی میں دے دیا تھا ،اور زید خود بیمار تھا، اور ضعیف العمر ہو گیا ہے،بقیہ زندگی اپنے بھتیجے کے پاس گزار دی،اور اپنی بقیہ جائیداد کے بارے میں انہوں نے وصیت کی تھی کہ میری جائیداد کا تیسرا حصہ میرے اوپر خرچ کیا جائے، بقیہ اپنے اور خدمت گار بھتیجے کے نام وقف کردی تھی، اس واقعہ کے گواہ بھی موجود ہے ،اب ان کے بعید (دور) اور قریب (نزدیک) بھتیجے ان کی وراثت کے دعویدار ہے،حال یہ ہے کہ زید کی صرف دو ہی لڑکیاں ہے، لیکن ان کو ان کا پورا حق مل گیا ہے ،زید کا نہ باپ ہے،اور نہ ہی بھائی اور نہ ہی چچا اور نہ ہی بیوی وغیرہ ہے، یعنی زید کے قریبی رشتہ دار نہیں ہے۔ آخر طلب ایک بھتیجے جسکے بارے میں انہوں نے وصیت کی ہے، البتہ بقیہ رشتہ دار وراثت کے حقدار ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسمی زید نے اپنی زندگی میں بیٹیوں یا کسی دوسرے کو جو کچھ دے کر اس پر انہیں ملکانہ قبضہ بھی دیا تھا، تو یہ دینا شرعاً ہبہ کہلاتا ہے جو بلاشبہ جائز اور درست ہے،مگر اس دینے کی وجہ سے کوئی وارث اپنا حصہ میراث سے محروم نہیں ہو سکتا، لہذا بیٹیوں کو اُن کا حق ملنے سے متعلق سوال میں جو ذکر ہے ،اس سے اگر مرحوم کا زندگی میں دینا مراد ہو، تب بھی وہ اس کے علاوہ اپنے والد محروم کے دیگر ترکہ میں سے دو تہائی حصہ کی اب بھی وارث ہیں، اور جو کچھ مرحوم کی زندگی میں انہیں ملا وہ ہدیہ اور ہبہ کہلائے گا۔ اور اگر بعد میں دینا مراد ہو تو یہ کس نسبت سے انہیں دیا گیا اس کی وضاحت کر کے اس سوال کو دوبارہ روانہ کر دیں۔ اس پر بھی غور کیا جائیگا ۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم نے اپنی بقیہ جائیداد سے متعلق جو وصیت کی تھی یہ تحریری شکل میں موجود ہے یا نہیں؟ نیز مذکور بھتیجے کی بہن یا مرحوم کے دوسرے بھائیوں کی اولاد سے بھی کوئی ہے یا نہیں؟ اگر ہاں تو وہ مرحوم کے رشتہ میں کیا لگتے ہیں۔ براہ کرم ان تنقیحات کا جواب لکھ کر اس سوال کو دوبارہ دار الافتاء روانہ کر دیں انشاء اللہ اس پر بھی غور کیا جائے گا۔ واللہ اعلم بالصواب

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: ولو وهب رجل شيئا لأولاده في الصحة وأراد تفضيل البعض على البعض في ذلك لا رواية لهذا في الأصل عن أصحابنا وروي عن أبي حنيفة رحمه الله تعالى أنه لا بأس به (إلی قوله) رجل وهب في صحته كل المال للولد جاز في القضاء اھ (4/ 391)۔
و في الدر المختار: وهل ارث الحي من الحي ام من الميت؟ المعتمد: الثاني شرح وهبانية اھ (6/ 759)۔
و في حاشية ابن عابدين: (قوله وهل إرث الحي من الحي إلخ) أي قبيل الموت في آخر جزء من أجزاء حياته اھ (6/ 758)۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
افتخار احمد گل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83182کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات