احکام وراثت

زندگی میں تقسیمِ جائیداد کا طریقہ کار

فتوی نمبر :
83186
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

زندگی میں تقسیمِ جائیداد کا طریقہ کار

السلام علیکم! ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ سے وصیت لکھوانے کی التماس ہے،گھرانے کے ورثاء اور املاک کی تفصیل درجِ ذیل ہے:
(1) :والد ِمحترم (حیات) (۲): والدہ(مرحومہ)، (۳): تمام اولاد حیات ہے جن میں (۵) بیٹے اور (۵) بیٹیاں شامل ہیں، (۴) بیٹے (۴) بیٹیاں شادی شدہ ہیں ،(۴): میرےنام سے دو مکان ہیں، ایک اورنگی ٹاؤن اور ایک نارتھ کراچی میں ہیں ،(۵) :میری بیوی کے نام سے بھی ایک مکان اورنگی ٹاؤن میں ہے، دو دکانیں نارتھ کراچی میں ہیں، اس مکان میں والدہ سمیت ہم سب رہتے ہیں ، اور دوکان بند ہے خالی پڑی ہوئی ہے۔
(۵): میرا جو گھر نارتھ کراچی میں ہے ،اس زمین پر میرے دو بیٹوں اور میری مرحومہ بیوی کا سرمایہ لگا ہوا ہے، آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میں انہیں صرف جو سرمایہ اُنہوں نے لگایا تھا وہ دینے کا مجاز ہوں یا پھر اس سے زیادہ دینے کا؟ اگرچہ انہوں نے سرمایہ میری اجازت کے بغیر لگایا تھا، اور اس وقت قرض یا لینے دینے کی صراحت نہیں کی گئی تھی،البتہ ذہن میں یہ تھا کہ جن کا سرمایہ لگا ہے ان کو دید یا جائے گا۔
(۷): مندرجہ بالا نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ مجھے شرعی وصیت لکھ کر دیں آپ کی مہربانی ہوگی ۔
(۸) :جن بیٹوں کا سرمایہ لگا ہے اُن کے نام یہ ہیں ،(1): سید افسر علی (۲) :سید شاہد علی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب مذکور بیٹوں اور مرحومہ نے یہ اخراجات قرض اور واپس لینے کی صراحت سے نہیں کیے تھے، تو انہیں یہ اخراجات واپس لوٹانا یا موجودہ قیمت کے اعتبار سے دینا شرعاً لازم نہیں،البتہ والد محترم اپنی مرضی سے انہیں جتنا دینا چاہیں دے سکتے، ہیں، اس کے بعد واضح ہو کہ اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے پہلے ہر شخص اپنی جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے اور اپنی مرضی سے اس میں تصرف کا مجاز ہوتا ہے، ہاں اگر وہ اُسے تقسیم کرے تو یہ شرعاً " ہبہ " (گفٹ) کہلاتا ہے اور اس میں اولاد کے درمیان برابری بہتر اور مستحب ہے ، اب اگر سائل اپنی جائیداد وغیرہ اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہے ،تو اس کی بہتر صورت یہ ہے کہ سائل اپنی بقیہ زندگی کے لئے ایک محتاط اندازہ کے موافق جو کچھ رکھنا چاہے، وہ کچھ رکھ کر بقیہ مال و جائیداد اپنی اولاد پر برابر تقسیم کر کے ہر ایک کو اس کا حصہ اُسے حوالہ کر کے اس پر مالکا نہ قبضہ بھی دیدے۔ البتہ اگر ان میں سے کسی بیٹے یا بیٹی کی زیادہ خدمت گزاری، دینداری یا ضرورت مند ہونے یا تعمیرِ مکان میں حصہ ڈالنے وغیرہ کی وجہ سے دوسروں کے مقابلے میں کچھ زیادہ دینا چاہے تو اس کی بھی اجازت ہے ،مگر بلاوجہ وہ کسی بیٹے یا بیٹی کو محروم نہ کرے کہ یہ گناہ کی بات ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوى الهندية: ولو وهب رجل شيئا لأولاده في الصحة وأراد تفضيل البعض على البعض في ذلك لا رواية لهذا في الأصل عن أصحابنا وروي عن أبي حنيفة رحمه الله تعالى أنه لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل له في الدين وإن كانا سواء يكره وروى المعلى عن أبي يوسف رحمه الله تعالى أنه لا بأس به إذا لم يقصد به الإضرار وإن قصد به الإضرار سوى بينهم يعطي الابنة مثل ما يعطي للابن وعليه الفتوى اھ (4/ 391)۔
و في الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) (5/ 690)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سيد محمد بلال سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83186کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات