احکام وراثت

اولاد میں سے کسی کا باپ سے کچھ مال لے کر لے کر اپنے حصۂ میراث سے دستبردار ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
83812
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

اولاد میں سے کسی کا باپ سے کچھ مال لے کر لے کر اپنے حصۂ میراث سے دستبردار ہونے کا حکم

جناب مفتی صاحب السلام علیکم !
قرآن و حدیث کی روشنی میں ر ہنمائی فرمائیے۔
زید کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں (ایک شادہ شده اور دوسری غیر شادی شدہ) بیوی، ماں باپ ہیں، بڑی بیٹی کو مکان کی ضرورت ہوئی تو زید نے اپنی کل وراثت کا حساب لگایا وراثت کے فارمولے کے مطابق زید نے بڑی بیٹی کے حصے کے برابر رقم سے مکان خرید کر اُس کے حوالے کر دیا، جبکہ دوسرے ورثاء کا حصہ تقسیم نہیں کیا ،اور بڑی بیٹی سے تحریر بھی حاصل کر لی ،جس کی کاپی منسلک ہے۔
۱:زید کے پاس جو مال باقی ورثاء کا بچ رہےگا، کیا اس میں مستقبل میں ہونے والے اضافہ میں بڑی بیٹی کا کوئی حصہ ہوگا؟
۲:زید کے انتقال کے بعد کیا وراثت میں بڑی بیٹی کا کوئی حصہ ہوگا؟
منسلکہ تحریر:
میں (موجودہ رہائشی پتہ کراچی) بلا کسی جبر و اکراه بہ ہوش و حواس اپنی رضامندی اور خوشی سے اس بات کا اقرار کرتی ہوں کہ میرے والدین نے مجھے اپنی جائیداد و وراثت میں سے جو میرا حصہ مجھے دیا ہے جو کہ ایک مکان کی صورت میں ہے۔ جس کی مالیت میں نے وصول کر لی ہے۔
لہٰذا اب میں اپنی والدہ اور والد کی بالواسطہ یا بلا واسطہ جائیداد ، نقد، سونا، زیور وغیرہ یا ان کی زندگی میں ہونے والی ان کی مزید آمدنی اور اس سے بننے والی مزید کسی بھی جائیداد ، نقد ، سونا، زیور، جائیداد وغیرہ سے دست بردار ہوتی ہوں اور ان کی وفات کے بعد ان کے ترکہ سے کسی بھی قسم کا کوئی حصہ نہ لینے کی پابند ہونگی اور ان کو ورثاء سے کسی کسی بھی قسم کا مطالبہ کرونگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص مسمی زید نے اپنی حیات میں جو مکان دیا ہے، وہ اس کی طرف سے ہبہ (گفٹ) کہلاتا ہے ،وہ میراث کا بدل نہیں، اس لئے مسمی زید کی وفات کے بعد وہ بدستور اس کے ترکے میں حقدار ہوگی، الا یہ کہ موصوف اپنی حیات میں دیگر ورثاء میں اپنا کل ترکہ تقسیم کر دے ،اور ہر ایک کو اس کے حصے کا مالک بنا دے، اور مذکور بیٹی کو مزید کچھ بھی نہ دے تو اس کا اسے اختیار ہے، اور ایسا کرنے کی صورت میں وہ شرعا گناہ گار نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي شرح لمجلة : يملك الموهوب له الموهوب بالقبض وھو شرط لثبوت الملک اھ (۱/ ۴۷۳)۔
و في تكملة حاشية رد المحتار: الارث جبري لا يسقط بالاسقاط. (2/ 116)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدحنیف حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83812کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات