احکام وراثت

بھائیوں کے تعمیر کردہ مکان میں بہنوں کو حصہ دینا

فتوی نمبر :
83815
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بھائیوں کے تعمیر کردہ مکان میں بہنوں کو حصہ دینا

السلام علیکم! جس مکان کی تقسیم کا مسئلہ ذیل میں تحریر کیا جارہا ہے ، یہ ہم سب بھائیوں کی محنت مزدوری سے تیار ہوا ہے، والد مرحوم کے ترکہ کا مکان نہیں، اور اب ہم چھ بھائی ، دو بہنیں اور والدہ ہیں اس مکان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔
ہم چھ بھائی ،دو بہنیں اور ایک والدہ اس مکان کی قیمت اس کی ویلیو کے مطابق لگا کر اس کی تقسیم کرنا چاہتے ہیں قرآن و سنت کے حوالے سے اس کا طریقہ معلوم کرنا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور حقیقت پر مبنی ہو، اور اب یہ بھائی اس مکان پر واقعی اخراجات اور کسی کے کم یا زیادہ خرچ کرنے سے قطع نظر کرتے ہوئے اسے باہم تقسیم کرنا چاہتے ہو تو اس کا بہتر طریقہ یہ ہےکہ اسے نو (۹) برابر حصوں میں تقسیم کر کے ہر بھائی بہن اور والدہ کو ایک ایک حصہ پر مالکانہ قبضہ بھی دیدیں، پھر اگر اتنے حصے کرنے سے یہ مکان قابل رہائش نہ رہتا ہو تو اتنے حصے تسلیم کر کے اسے نو شرکاء میں مشترک جائیداد تصور کیا جائے، اور اسے باضابطہ تحریری شکل بھی دیدی جائے ۔ اور اگر اس مکان کے علاوہ بھی ہر ایک کے لیے رہائش کا انتظام ہو تو پھر اسے بیچ کر اس کی قیمت کو نو (۹) حصوں میں برابر تقسیم کر کے ہر ایک کو ایک حصہ کی قیمت دیدی جائے ۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حسین تاج عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83815کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات