احکام وراثت

کینسر میں مبتلا شخص کا زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کاطریقہ

فتوی نمبر :
83851
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کینسر میں مبتلا شخص کا زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کاطریقہ

میرا ایک بھائی جس کا نام ہے خالد جو تقریباً اٹھ سال سے ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا ہے ہوش وحواس برابرہیں کبھی کبھی باہر گلی میں بھی نکل جاتاہے کچھ دیر باہر لے کر بیٹ کر گب شپ لگا کر پھر گھر آجاتاہے ، وہ اپنی جائیداد زندگی میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، اور اس کے دو بیویاں ہیں، پہلی بیوی سے چار لڑکے اور چھ لڑکیاں ہیں، اور دوسری بیوی سے ایک لڑکا اور دو لڑکیاں ہیں۔ اب میرا بھائی اپنی جائیداد کو ان سب کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم کرنا چاہتا ہے تو شریعت کی روشنی میں تقسیم کا طریقہ کار بتاکر ممنو اور مشکور فرمائیں عین نوازش ہو گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سوال میں مذکور بیماری میں جب سائلہ کا بھائی گلی میں نکل کر بیٹھتا ہے، تو وہ مرض وفات کابیمار نہیں، اس لیے وہ اپنے تمام مال و جائیداد کا تنہا مالک ہے، وہ جس طرح چاہے اس میں تصرف کر سکتا ہے ، اس پر اپنی حیات میں اس کی تقسیم بھی لازم نہیں ، لہذا اگر سائلہ کا بھائی بھی اپنی زندگی میں بلا کسی جبر و اکراہ کے محض اپنی خوشی و رضامندی سے اپنا مال و جائید او و غیرہ اپنی بیوی بچوں میں تقسیم کرنا چاہے تو شرعا یہ بھی جائز ہے اور یہ تقسیم ترکہ نہیں بلکہ ہبہ کہلاتا ہے، جس کا بہتر اور مستحب طریقہ یہ ہے کہ وہ ایک محتاط اندازے کے موافق اپنی اور اپنی بیویوں کی بقیہ زندگی کے لیے جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ کر بقیہ مال و جائیداد اپنی اولاد کے درمیان برابر حصوں میں تقسیم کر کے ہر فرد کو اس کے حصے پر باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دیدے تا کہ یہ ہبہ شرعا بھی تام اور درست ہو سکے ، محض کا غذات میں نام کر دینا کافی نہیں، پھر اس ہبہ اور اعطاء میں بہتر اور افضل یہ ہے کہ سب کو برابر ویکساں رکھے، کسی کو کم کسی کو زیادہ نہ دے کہ سب ہی اس کی اولاد ہیں، تاہم اگر وہ کسی بیٹے یا بیٹی کی خدمت گزاری محتاجی یا دینداری وغیرہ کی بناء پر اسے دوسری اولاد کے مقابلے میں کچھ زیادہ دینا چاہے تو اس کا بھی اسے اختیار ہے مگر بلا وجہ شرعی کسی وارث کو اپنی جائیداد سے بالکل محروم نہ کرے کہ یہ گناہ کی بات ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها، (5/ 690)
و في الفتاوى الهندية: ولو وهب رجل شيئا لأولاده في الصحة وأراد تفضيل البعض على البعض (إلی قوله) لا بأس به إذا لم يقصد به الإضرار وإن قصد به الإضرار سوى بينهم يعطي الابنة مثل ما يعطي للابن وعليه الفتوى هكذا في فتاوى قاضي خان وهو المختار كذا في الظهيرية اھ (4/ 391)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله وحده) مبتدأ وقوله مر إلخ خبر في الهندية المريض مرض الموت من لا يخرج لحوائجه خارج البيت، وهو الأصح اهـ و في الإسماعيلية من به بعض مرض يشتكي منه و في كثير من الأوقات يخرج إلى السوق ويقضي مصالحه لا يكون مريضا مرض الموت، وتعتبر تبرعاته من كل ماله، وإذا باع لوارثه أو وهبه لا يتوقف على إجازة باقي الورثة اھ (5/ 610)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 83851کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات