احکام وراثت

زندگی میں جائیداد تقسیم کاطریقہ کار

فتوی نمبر :
83855
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

زندگی میں جائیداد تقسیم کاطریقہ کار

میری والدہ کی خواہش ہے کہ اس کی ملکیت اس کی موت کے بعد میری بڑی بہن اور مجھ میں برابر تقسیم ہو، میری والدہ کے والدا اور والدہ وفات پا چکے ہیں، ان کی دو بہنیں ہیں اور ان کے بچے ہیں ، ان کے دو سوتیلے بھائی وفات پا چکے ہیں، لیکن ان کے بچے زندہ ہیں، میری بڑی بہن کا ایک لڑکا ہے، کیا ان حالات میں میری والدہ کی خواہش شریعت کے مطابق ہے ؟ اگر نہیں ہے تو آپ ہر وارث کا جائز حصہ بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کی والدہ اپنی حیات میں اپنی تمام مال و جائیداد کی تنہا مالکہ ہے اور اپنی مرضی سے بغیر کسی جبر و اکراہ کے جو چاہیئے اس میں تصرف کر سکتی ہے، اب اگر وہ زندگی میں ہی اپنی جائیداد تقسیم کرنا چاہتی ہو تو اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ایک محتاط اندازہ کے مطابق اپنی بقیہ زندگی کے لیے جو کچھ بچا کر رکھنا چاہتی ہو وہ کچھ رکھ لے اور باقی اپنے تمام ورثاء میں برابر اور باضابطہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ تقسیم کر کے دے, محض کا غذوں میں نام کرنا شرعاً کافی نہیں ، اس کے بعد واضح ہو کہ سائلہ اور اس کی مذکور بہن ہی اپنی والدہ کے ورثاء میں سے نہیں ،بلکہ والدہ کی بہنیں بھی وارث ہیں اور وارث کے حق میں وصیت دیگر ورثاء کے عاقل بالغ ہونے اور ان کی رضامندی کے بغیر نافذ نہیں ہو سکتی، اس لئے ان کی والدہ کو چاہئیے کہ اس طرح وصیت کرنے سے احتراز کر کے ہر بیٹی کو مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق زندگی میں ہی جو کچھ دینا چاہے مالکانہ قبضہ کے ساتھ دیدے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها، (5/ 690)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): ولو وهب شيئا لأولاده في الصحة، وأراد تفضيل البعض على البعض روي عن أبي حنيفة لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل في الدين وإن كانوا سواء يكره وروى المعلى عن أبي يوسف أنه لا بأس به إذا لم يقصد الإضرار وإلا سوى بينهم وعليه الفتوى اھ (4/ 444)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 83855کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات