احکام وراثت

زندگی میں بیوی بچوں کو جائیداد دینے کے بعد اس میں تصرف کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
83869
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

زندگی میں بیوی بچوں کو جائیداد دینے کے بعد اس میں تصرف کرنے کا حکم

محترم جناب مفتی صاحبان،السلام علیکم ورحمۃ الله بركاتہ!کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین کہ ،زید نے اپنی زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کردی، لڑکوں کو دو حصے ، لڑکیوں کو ایک، لڑکوں کو ایک ایک مکان جس میں دو کمرے، غسل خانہ باورچی خانہ، اور لڑکیوں کو مکان و دکان کم قیمت کے۔ بیوی کو جس مکان میں شروع سے رہائش ہے کئی سال پہلے سر کاری طور پر بیوی کے نام کروادیا تھا، اب اہلیہ کیا اپنی مرضی سے اس میں تصرف کر سکتی ہے کہ کسی اولاد کو زیادہ اور کسی کو کم اور کسی کو کچھ نہ دے ، وضاحت فرماد لیجئے، بينوا توجروا ، والسلام ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخص مذکور مسمی زید نے اگر مذکور مکانات اور دیگر اشیاء اپنی بیوی اور اولاد کے محض نام نہ کئے ہوں، بلکہ انہیں باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دے دیا ہو تو وہ سب اشیاء ان کی ملک ہو چکی ہیں اور وہ اپنی مرضی سے اس میں جو چاہے تصرف کرنے کے مجاز ہیں ورنہ یہ سب بدستور زید کی ملک ہونے کی وجہ سے اس کی وفات پر تمام ورثاء میں ان کے شرعی حصص کے مطابق تقسیم ہوں گی جس کی تفصیل ورثاء کی وضاحت کر کے معلوم کی جاسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها، (5/ 690)
و في الفتاوى الهندية: ولا يتم حكم الهبة إلا مقبوضة ويستوي فيه الأجنبي والولد إذا كان بالغا هكذا في المحيط اھ (4/ 377)۔
و في شرح المجلة : تنعقد الهبة بالايجاب والقبول و تتم بالقبض اھ (۴/ ۳۴۴)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 83869کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات