احکام وراثت

مشترکہ تعمیر کرنے کی صورت میں تقسیم کاحکم

فتوی نمبر :
83890
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

مشترکہ تعمیر کرنے کی صورت میں تقسیم کاحکم

جناب مفتی صاحب السلام علیکم ،والد صاحب کا انتقال 1991ءمیں ہوا،ایک دوکان اور ایک مکان ، ایک بیوہ اور دس بچوں کے لئے چھوڑ کر گئے، آج سے دس سال قبل دوکان فروخت کر دی 36 لاکھ کی ،شرعاً فیصلہ کے حساب سے بیوہ اور تمام بچوں میں حصہ تقسیم ہوگیا ، ہم دس بہن بھائی ہیں، پانچ بہنیں اور پانچ بھائی ، اس وقت لڑکے کے حصے میں چار لاکھ اور لڑکی کے حصہ میں دو لاکھ آئے ، پانچ بہنوں کو حصہ دے دیا، دو چھوٹے بھائیوں کو حصہ دے دیا اب تین بھائی بچے ،ہم تین بھائی شادی شدہ ہیں ، والدہ نے تین بھائیوں کے لئے شرط رکھ دی ,شرط یہ تھی کہ آپ کے حصہ کا پیسہ یعنی آپ کو رقم نہیں ملے گی مکان ہمارا 120 گز پر سنگل اسٹوری تھا ، والدہ نے کہا کہ آپ کی رقم سے مکان بنے گا، فرسٹ فلور، سیکنڈ فلور اور تھرڈ فلور، آپ لوگوں کا جب مکان بن جائے آپ لوگ اس میں شفٹ ہو جانا ، والدہ کے بے حد اصرار پر ان کی شرط ماننی پڑی،جن بھائیوں نے اپنے حصوں سے مکان تعمیر کرایا تھا اس وقت با ضابطہ کوئی معاہده و غیره نہیں ہوا تھا کہ یہ پیسے قرض ہونگے یا تبرّع ،البتہ والدہ نے کہا تھا کہ آپ لوگ مکان تعمیر کروائیں آپ کی لگی ہوئی رقم آپ کو مل جائے گی، دو چھوٹے بھائیوں کو جو رقم ملی انہوں نے کاروبار میں لگا دی، ہم نے مکان بنوا لیا لیکن اگر اس وقت ہم بھی اپنے حصے کی رقم سے کوئی جائید اد خرید لیتے تو آج اچھی رقم مل جاتی ، اب سلسلہ یہ ہے کہ والدہ کے کہنے پر مکان بن گیا ہم تین بھائی شفت بھی ہو گئے، تو والدہ نے کہا تھا کہ یہ اوپر فلور آپ کے بچوں کے ہیں، ہم تین بھائی ندیم، نعیم، خالد یعنی ندیم بھائی کا بیٹا یہ فلور اس کا ہے، نعیم کی کی بچی یہ فلور اس کا ہے، خالد کا بیٹا یہ فلور اس کا ہے ۔ ایک سال پہلے والدہ کا انتقال ہو گیا ۔ اب مکان فروخت کرنا ہے۔ سنگل اسٹوری کے مکان میں دس بہن بھائیوں کا حصہ ہے ، جس کی اس وقت قیمت ساٹھ لاکھ ہے۔ اور پوری بلڈنگ کی قیمت ایک کروڑ ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ اس پر جوہم نے رقم لگائی تھی اس میں تین بہن بھائیوں کا حصہ ہوگا،یا سب بہن بھائیوں کا حصہ ہوگا؟جبکہ اس وقت سب بہنوں اور بھائیوں کو تو رقم مل گئی تھی، ہم نے اپنی مرضی سے رقم نہیں لگائی تھی یا صرف سنگل اسٹوری میں تین بہن بھائیوں کا حصہ ہے اوپر کے مکانات کی قیمت چالیس لاکھ ہے، چالیس لاکھ تین بھائیوں میں تقسیم ہوگا اور سنگل اسٹوری مکان جو ساٹھ لاکھ کا ہے اس میں کس طرح تقسیم ہو گا۔ مفتی صاحب اہم مسئلہ ہے تفصیل سے آگاہ کریں تا کہ کسی بہن یا بھائی کی دل آزاری نہ ہو، ہر لڑکی اور لڑکے کے حصے کی کتنی رقم آئے گی۔
ایک اور مسئلہ یہ ہے دو چھوٹے بھائیوں نے نیچے کے مکان میں آج سے پانچ سال قبل پانچ لاکھ روپے لگائے اس میں انہوں نے فرش ، کلر اور دیگر کام کرائے ان کی جو رقم لگی ہے اس کا کس طرح حساب ہوگا۔ جن دو چھوٹے بھائیوں نے نیچے کا مکان جو کہ ترکہ کا ہے بنوایا اس میں انہوں نے کسی بھی شریک حصہ دار سے نہ اجازت لی ، نہ ہی اپنی لگی ہوئی رقم کی وضاحت کی کہ یہ دیگر بہن بھائیوں پر قرض ہوئی یا تبرّع ہے۔
اور سات بہن بھائیوں کا حصہ بنے گا یا نیچے کے مکان میں سے ان کا حصہ ہے ،کیونکہ تین تین بھائیوں کا حصہ کی رقم سے سات بہن بھائیوں کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
نوٹ: جبکہ پانچ بہنیں یہ کہتی ہیں کہ اس وقت والدہ نے آپ کو مکان بنوانے کے لئے کہا تھا، تو اوپر کے تین فلور میں ہمارا حصہ نہیں ہے ہمارا صرف سنگل اسٹوری یعنی نیچے کے مکان میں حصہ ہے ہمیں اوپر کے فلور سے کچھ نہیں چاہیئے ، کیونکہ جس وقت ہمیں حصے کا پیسہ ملا تھا تو ہم نے بھی اس وقت فائدہ اٹھا لیا تھا۔
نوٹ: اب کیونکہ والدہ حیات نہیں ہے تو یہ اس وقت جو انہوں نے فیصلہ کیا تھا تو ہم نہیں چاہتے تینوں بھائی کہ والدہ کو اللہ کے آگے جواب دینے میں کوئی پریشانی ہو۔
نوٹ: نیز جن دو بھائیوں کو اپنے حصے کی رقم مل گئی تھی، اور انہوں نے اوپر والی منزلوں کی تعمیرمیں اپنی رقم خرچ نہیں کی تھی ان کا اعتراض یہ ہے کہ میراث جو تقسیم ہوگی وہ پوری بلڈنگ کی ہوگی نہ زمینی منزل کی۔
نوٹ: زمینی منزل کی تقسیم کی قیمت کس طرح ہوگی آیا علاقہ کی قیمت کے اعتبار سے ہوگی یا پھر کوئی شرعی اصول کے اعتبار سے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مفتی غیب نہیں جاتا بلکہ وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابندہوتا ہے، سوال کے سچ یا جھوٹ پر مبنی ہونے کی اصل ذمہ داری سائل پر عائد ہوتی ہے۔ اس تمہید کے بعد واضح ہو کہ والدہ مرحومہ کا یہ کہناکہ آپ لوگ مکان تعمیر کروائیں آپ کی لگی ہوئی رقم آپ کومل جائے گی سے بظاہر یہ علم ہوتا ہے کہ مرحوم گھر کی سربراہ تھی اور اپنی زندگی میں ہی بچوں کے لئے تعمیر مکان چاہتی تھی اور انہیں اکھٹا رکھنا چاہتی تھی اور انہی کے کہنے پر بچوں نے رقم خرچ کی تھی کہ بعد میں مل جائے گی ،اس سے واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ رقم بطور قرض لگائی اور مکان کے مذکور فلور مشترک تھے، اس لئے والدہ نے ان تین بچوں کو الگ الگ فلور کا مالک وقابض نہیں بنایا، اور تعمیر مکان کے بعد ان تینوں کے بچوں کے نام کرنا چونکہ شرعاً ہبہ کہلاتا ہے مگر موہوب لہ کو مالکانہ قبضہ نہ دینے کی وجہ سے ہبہ کی تکمیل نہیں ہو سکی۔ اس لئے یہ مذکورہ تینوں فلوران پوتوں اور پوتی کی ملک نہیں ہوئے۔
لہٰذا مذکور مکان مشترک ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت لگا کر مذکور فلور پر جو اخراجات ہوئے وہ مذکور بھائیوں کو دیے جائیں گے اور باقی تمام مالیت دیگر ترکہ کے ساتھ شامل کر کے اصولِ میراث کے مطابق تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کیا جائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الفتاوى الهندية: ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض اھ (4/ 374)۔
كما في الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها، (5/ 690)۔
و في شرح المجلة: واعلم ان المراد بالقبض الذي تتم به الهبة هو القبض الکامل وھو فی المنقول ما یناسبه، فقبض مفتاح الدار قبض لها، والقبض الکامل .......... حتى يقع القبض على الموهوب بالاصالة من غیر ان یکون .......... ، وفيما لاتحتمل القسمة يتبعية الكل اھ ( ج : ٣: ٣٤٥)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 83890کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات