کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام اس شخص کے بارے میں، کہ جو بیرون ملک مسافری کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کی تصحیح کے لئے روزہ میں دودھ پیئے ، تو کیا شرعاً یہ عذر معتبر ہو گا، اور پھر کفارہ ہے یا نہیں ؟ اور اگر کفارہ ہے تو کیا ہے ؟
میڈیکل ٹیسٹ کی تصحیح کے لیے روزہ توڑ نا درست نہیں، چنانچہ جس شخص نے روزہ رکھ کر فقط مذکور ٹیسٹ کے لئے توڑ دیا ہو تو ایسے شخص پر اس روزے کی قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے، جبکہ کفارہ یہ ہے کہ دو ماہ مسلسل روزے رکھے، اگر روزہ رکھنے پر قدرت نہ ہو تو پھر ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلائے۔
کما فی الفتاوى الهندية: فالصائم إذا أكل الخبز أو الأطعمة أو الأشربة أو الأدهان أو الألبان أو أكل إهليلجة أو مسكا أو زعفرانا أو كافورا أو غالية عليه القضاء والكفارة عندنا هكذا في فتاوى قاضي خان اھ (1/ 205)۔
وفيه۔ا ايضا : كفارة الفطر وكفارة الظهار واحدة 1 وهي عتق رقبة مؤمنة أو كافرة فإن لم يقدر على العتق فعليه صيام شهرين متتابعين وإن لم يستطع فعليه إطعام ستين مسكينا كل مسكين صاعا من تمر أو شعير أو نصف صاع من حنطة اھ (1/ 215)۔
وفى الدر المختار : فصل في العوارض المبيحة لعدم الصوم وقد ذكر المصنف منها خمسة وبقي الإكراه وخوف هلاك أو نقصان عقل ولو بعطش أو جوع شديد ولسعة حية (لمسافر) سفرا شرعيا ولو بمعصية (أو حامل أو مرضع) (الى قوله) (أو مريض خاف الزيادة) لمرضه وصحيح خاف المرض، (2/ 421) واللہ اعلم بالصواب
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0