احکام وراثت

مرحومہ والدہ کا زیور اگر والد کسی ایک بیٹی کودیدے تو کیا وہ اس کی ملکیت کہلائی گی ؟

فتوی نمبر :
84899
| تاریخ :
2025-08-04
معاملات / ترکات / احکام وراثت

مرحومہ والدہ کا زیور اگر والد کسی ایک بیٹی کودیدے تو کیا وہ اس کی ملکیت کہلائی گی ؟

السلام علیکم ! محترم جناب ! مجھے فتوی لینا تھا، ہمارے علم میں اضافہ کریں، تاکہ شریعت کے لحاظ سے صحیح فیصلہ کر سکیں، میرے والد محترم نے والدہ کی وفات پر والدہ کا کچھ زیور مجھے دیا اور کہا اسے آپ رکھیں ، جس کے دو گواہ بھی موجود ہیں، اب اگر کوئی بہن یا بھائی اس میں سے حصہ مانگتا ہے تو وہ شریعت کے لحاظ سے اس کا حقدار ہوگا ؟ کیا والد کا اپنی زندگی میں دیا ہوا حصہ (زیور) بھی ان کی وفات کے بعد برابر تقسیم ہوگا ؟ جزاکم اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کی والدہ کی ملکیت میں بوقتِ انتقال موجود تمام ساز و سامان بشمول زیورات (خواہ حق مہر کے ہوں یا والدین اور سسرال والوں کی طرف سے بطورِ گفٹ دیے گئے ہوں) مرحومہ کا ترکہ شمار ہوں گے، اور انہیں مرحومہ کے اس وقت موجود تمام ورثاء میں ان کے حصۂ شرعی کے مطابق تقسیم کرنا لازم اور ضروری ہے، چنانچہ سائلہ کے والد کا مذکور زیورات تنہا سائلہ کے حوالے کر کے بقیہ ورثاء کو اس سے محروم رکھنا جائز نہیں تھا، لہذا سائلہ پر لازم ہے کہ مذکور زیورات مرحومہ کے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعی تقسیم کردے۔ جبکہ والد اگر اپنی زندگی میں کسی کو اپنی ملکیت میں سے مالکانہ حقوق و قبضہ کے ساتھ کچھ دے تو اس صورت میں والد کی وفات کے بعد وہ چیز تقسیم نہیں ہوگی، بلکہ جس کو بطورِ ملکیت دیا ہو، وہ اسی کی ملکیت شمار ہوگی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84899کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات